939

پھلینہ کھیتوں سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ُکلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں نواحی گاوں پھلینہ میں کھیتوں سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق احتشام نامی مقتول کو گزشتہ شب نامعلوم قاتل نے آتشیں اسلحے سے گولی مار کر قتل کیا پولیس تھانہ کلرسیداں نے ایس ایچ او قیصر ستی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں