پنجاب بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے پنجاب کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں سہولت بازار وں کے قیام کی منظوری دی-صوبہ بھر میں 337 سہولت بازار/سہولت کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے -سہولت بازاروں /سہولت کاؤنٹرز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 430 روپے میں ملے گاجبکہ عوام کو پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول ارزاں نرخ پر ملیں گے-وزیراعلی عثمان بزدار نے سہولت بازاروں /سہولت کاؤنٹرز کے قیام اوراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات کی ہدایت کی-کابینہ نے صوبے کی پہلی سپورٹس پالیسی 2020کی منظوری دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا-سپورٹس انفراسٹرکچرکی تشکیل، اکیڈمیوں کا قیام اور ڈیٹابیس جیو ٹیگنگ کی جائے گی-سپورٹس میڈیسن، کھلاڑیوں کیلئے انشورنس سکیم سپورٹس پالیسی میں شامل ہے- پنجاب کے 200 گاؤں میں گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں – پنجاب میں مزید 1400 گراؤنڈز قائم کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل ہو چکا ہے- 65 تحصیلوں میں ملٹی پرپز تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا-پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز /انسٹی ٹیوشنز پنجاب 2021 کے تحت سرکاری اداروں کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار او رگائیڈ لائنز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی-کمیٹی تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی- اجلاس میں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بھرتی کے لئے کنٹریکٹ پر تقرری کی پالیسی 2004 میں متضاد شقوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی- اس اقدام سیکنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو دور کیا جاسکے گا -کابینہ نے پرندوں، جانوروں کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پی سی پی ائر گن/ سی او ٹو ائرگن/ سائلنسڈ ائرگن کو پنجاب وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2007 کے سیکشن 9 میں شامل کرنے کی منظوری دی-پی سی پی ائر گن/ سی او ٹو ائرگن/ سائلنسڈ ائرگن کو شکاری ہنٹنگ کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے-800 میٹر فی سیکنڈ ولاسٹی سے زائد صلاحیت والی ائر گن شکار کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے-اجلاس میں پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن اسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ) آرڈیننس 1963 میں ترمیم کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ برائے سال 2020 کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی-دی پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 کے سیکشن 2(C) کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی- ڈسٹرکٹ مینجمنٹ (ڈپٹی کمشنر) کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے مخصوص اختیارات حاصل ہوں گے-اجلاس میں دی پنجاب ٹریول ایجنسیز رولز 2021 اورپنجاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رولز 2021 اینڈ پنجاب ٹورسٹ گائیڈ رولز 2021 کی منظوری دی گئی-اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے استعفیٰ کی منظوری دی گئی- اجلاس میں کابینہ نے گندم خریداری کے ٹارگٹ کی ایکس فیکٹو منظوری دے دی – پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی – اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے مالی حسابات برائے مالی سال 2017-18 کی منظوری دی گئی -اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 43 ویں، 44 ویں اور 45ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں