راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے اشیاء ضروریہ خا ص طور پر آٹے کی سرکا ری نر خوں پر دستیا بی کے جائزہ کے لئے سہو لت بازارچو نگی نمبر 22و د یگر ملحقہ دوکا نوں کا دورہ کیا او ر یٹ لسٹ کے ساتھ ساتھ سرکاری نر خ نا موں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔بعد ازاں دورہ انہوں نے کمشنر آ فس میں سہو لت بازار وں کے قیام کے لئے منعقدہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ آٹے کی سیل کے لئے مختص پوا ئنٹس کو دوبارہ فعال کیا جائے جہاں پر آٹا سبسڈا ئزڈ ر یٹس پر د ستیاب ہواور راولپنڈی ضلع کے لئے کم از کم 300پوا ئنٹس کی نشا ندہی کی جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے اشیاء ضروریہ پر سبسڈ ی د ینے کا مقصد عوام کو ر یلیف فراہم کرنا ہے ایسے میں ضلعی انتظا میہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان چیزوں کے معیار میں کوئی کمی نہ ہو اور وہ عوام النا س کو مطلو بہ مقدار میں دستیاب ہوں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں، ایڈ یشنل کمشنر(کوراڈ ینیشن) عارف عمر عز یز، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ملیحہ خان و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ضلع اٹک، جہلم اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرزنے و یڈ یو لنک کے ذ ر یعے شر کت کی۔سید گلزار حسین شاہ نے مز یدکہا کہ اگر چہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ ڈیمانڈ اور سپلائی سے منسلک ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف بلا امتیازکاروائی کی جا ئے گی اور اس سلسلے میں مجسٹریٹ صاحبان منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کر رہے ہیں تا کہ گراں فروشی کا موجب بننے والے آڑھتیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی او رجو افراد شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔پرا ئس کنٹرول کمیٹی ر پو رٹ کے مطابق گز شتہ روزضلع بھر کے مختلف مقا مات پرپرا ئس چیکنگ کے دوران1163 چھا پے ما رے گئے جن میں سے 83خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کل 155500 روپے کے جرمانے اور03 گر فتا ریاں عمل میں لائی گئیں۔
239