راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب نے موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان کو ہدایت کی ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے ٹوکن ٹیکس 30جون تک ادا کر دیں اور اس صورت میں جرمانے میں 100فیصد رعایت دی جائے گی۔ ایک حکومتی مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ایپ ‘ای پے’ کے ذریعہ بھی ٹوکن ٹیکس گھر بیٹھے ادا کیا جا سکتا ہے اور اس صورت میں پانچ فیصد خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔ عوام کو مطلع کیا گیا یے کہ ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کو گاڑی کی بندش، بھاری جرمانہ، گاڑی کا چالان اور منسوخی رجسٹریشن جیسی قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یکم جولائی سے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیاں بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہونگی۔
220