راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے مجموعی طور پر 10سال06ماہ قید اور50ہزار جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔تفصیلا ت کے مطابق معزز عدالت کے جج سعادت حسین ملک ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامز دملزم رحیم خان کو جرم ثابت ہونے پر 06سال قید معہ 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم کو تھانہ گوجرخان پولیس نے 1500گرام ہیروئن برآمد ہونے پر اکتوبر 2020میں گرفتارکیاتھا،جبکہ معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم ثناء اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی،ملزم کو مری پولیس نے1250گرام چرس برآمد ہونے پرفروری 2019میں گرفتارکیاتھا، راولپنڈی پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااور مقدمات کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب