کلر سیداں (راجہ سعید)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی نے بتایا ہے کہ مفت ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں نیا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے زکواۃ فنڈ کے ہیڈ میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی موجود رقم استعمال نہیں لائی جا سکتی اور اگر جون تک کوئی ٹینڈر نہ لگ سکا تو تمام رقم لیپس ہو جائے گی۔انہوں نے پیر کے روز پریس بریفینگ میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں سے زکواۃ فنڈ ز کی مد مین ملنے والی رقم نیا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے مستحقین علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ٹینڈر کی مدت ختم ہونے کے بعد دو مرتبہ نئے ٹینڈرزجاری ہوئے مگر کوئی کنٹریکٹر سامنے نہ آسکا جس کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں میں زکواۃ فنڈز سے ملنے والی رقم بے کار پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے ہسپتال میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گائنی وارڈ میں لیبر روم موجود ہونے کے باوجود آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے ڈلیوری کے سلسلے میں آپریشن کیلئے لائی جانے والی خواتین کو مرکزی آپریشن تھیٹر میں شفٹ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں شہر میں سوئی گیس کی سہولت موجود ہے تا ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال گزشتہ دس سالوں سے اس سہولت سے محروم چلا آ رہا ہے۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب