دینہ کے نواحی علاقہ دھنیالہ میں پیٹراانجن کو ٹھیک کرنے لیے دو افراد کنوئیں میں اترے لیکن واپس نہ آئے تو ان کو نکالنے کیلئے باری باری مزید چار افراد کنوئیں میں اترے لیکن کنوئیں میں گیس بھرجانے کی وجہ سے تمام دم گھٹنے
اور پانی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں میں عامر شہزاد ٗ محمد اقبالٗ ؐمحمد سلیمان اقبالٗٗ حید راقبالٗ محمد آصف خالق اور خالد خالق شامل ہیں اطلاع ملنے ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جھنوں نے نعشوں کو کنوئیں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کردیا ہے حادثہ کے اطلاع ملنے بڑی تعداد میں عوام علاقہ موقع پر جمع ہوگئے ایک خاندان میں چھ اموات ہونے کی وجہ سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے ہر آنکھ اشکبار ہے