ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق طویل عرصے سے اپنی اب گریڈیشن اور واپڈا مراعات کے سلسلے میں شدید اضطراب اور گزشتہ 30 سالوں سے ملازمین پریشان ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات ڈڈیال کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ظلم وستم ہائے ہائے ایک ریاست دو دستور نامنظور نامنظور کے نعرے صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے صدر عبدالوحید چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو اُن کا کہنا تھا کہ سیکرٹری برقیات نے خود کہا تھا کہ ہر حال میں اپ گریڈیشن کو فرد آفردا ہر فورم پر جا کر حل کراوں گاء مگر مایوسی کے سوائے کچھ نہیں میٹر ریڈر جو گزشتہ ۳۰ سال سے ایک ہی گریڈ پر ہیں اُن کی بھی اب گریڈیشن نہ ہو سکی اور نہ ہی میٹر ریڈر کو واپڈا طرز پر کوئی الاؤنس دیا گیا اس سے زیادہ اور مایوسی کیا ہو گی کہ کروناء جیسی خطرناک بیماری کی صورت حال میں بھی ملازمین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بجلی بحالی میں اہم کردار ادا کیا مگر حکومت کی جانب سے کوئی الاؤنس نہ دیا گیا آفیسر ان ٹکنییکل الاؤنس 2017 % 150 کی بیسک تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں تو چھوٹے اور غریب ملازمین 30سالوں سے محروم کیوں ہیں ورک چارچ ملازمین 10 سے 15 سال محکمہ میں کام سر انجام دے رہیں ہیں اُن کو مستقل تقرری کے لیے کوئی حکمت عملی ابھی تک طے نہیں ہوئی حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل کی گئی اس پر بھی محکمہ حکومتی کمیٹی سے اب گریڈیشن منظور کروانے میں ناکام رہا لہذا دیرینہ اور حل طلب شدہ مطالبات اب گریڈیشن واپڈا مرعات میڑ ریڈر کو موبائل الاؤنس اور سروس سٹریکچر اور ملازمین کے مسائل حل نہ ہوئے تو تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاج پر حق بجانب ہوں گئے۔۔
226