192

چوہدری نعیم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں‘تاجر رہنما

کامران بخاری
پنڈی پوسٹ چکسواری

مرکزی انجمن تاجران میرپور


رجسٹرڈ) کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ ذیلی تنظیمیں انجمن تاجران کے بازو ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔محکمہ ہائی وے ہال روڈ کے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل

کرے۔ہال روڈ میں روڈ کے دونوں اطراف صفائی کی ضرورت ہے۔مین ہول کے ڈھکن نہیں ہیں تھوڑی سی بارش ہونے سے روڈ پر پانی سیلاب کی شکل اختیار کرلیتا ہے تاجروں کی دوکانوں کے سامنے کئی کئی دن پانی کھڑا رہنے سے تعفن پھیل جاتا ہے۔محکمہ ہائی وے ہال روڈ کو دوبارہ مرمت کروائے اور جن جگہوں پر روڈمیں پانی کھڑا ہوتا ہے اْسے بہتر بنائے ۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے انجمن تاجران ہال روڈ کے اعزاز میں اپنی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے انجمن تاجران ہال روڈ کے صدر ملک اشفاق ،سیکرٹری جنرل ظہیر صابر مغل،محمد عظیم مغل ، چوہدری اللہ دتہ ،محمد سعید صابری ،راجہ فرخ انورانجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ،نائب صدر شیخ حمید الحق،خانزادہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ہال روڈ کے تاجرون نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہال روڈ کے تاجر رہنما کے گھر ایک سال قبل ہونے والی چوری کو تھانہ تھوتھال نے برآمد توکیا مگر چوری ہونے والا سامان قسطوں میں دے رہے ہیں۔ہال روڈ کے مسائل کو جلد حل کیاجائے۔اس موقع پر ہال روڈ کے ممتاز تاجر رہنما راجہ فرخ انور،مرزا عاصم اور صدام حسین نے چوہدری محمد نعیم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم ،تنویرغازی،خانزادہ خان،شیخ حمید الحق،عظیم مغل، ملک اشفاق،ظہیرصابر ،سکندر طالب اور دیگر نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور مبارکباد بھی پیش کی۔نئے شامل ہونے والے تاجر رہنماوں نے کہا کہ ہم چوہدری محمد نعیم کی تاجروں کے لئے مسلسل جدوجہد اور کاوشوں سے متاثر ہوکر اس فیصلہ پر اتر آئے ہیں کہ میرپور شہر کے تاجروں کی نمائندگی کا حق ہے تووہ صر ف اور صرف چوہدری محمد نعیم ہیں انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران ہال روڈ مضبوط و مستحکم ہے اور مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ ہیں چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں تاجروں کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

 


وزیراعظم کی تعلیم اورعلم دوستی بے مثال ہے ‘رخسانہ مجاہد
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)صدرمعلمین ایسوسی ایشن آزادکشمیرکی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رخسانہ مجاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں کی 77 سے زائد صدر معلمات کو گریڈ 17 سے گریڈ18 میں ترقیاب کر کے اساتذہ کرام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ اس سے آزادکشمیر بھر کے اساتذہ کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وزیراعظم کی تعلیم دوستی اور علم دوستی بے مثال ہے ۔ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں ۔ اساتذہ کرام اگر معاشی طور پر خوشحال ہونگے ۔ تو وہ طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں کر سکتے ہیں ۔ آج دنیا میں جو اقوام ترقی کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں ان کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے ۔ پوری دنیا میں استاد کو خاص عزت و مرتبہ دیا جاتا ہے ۔ استاد اگر معاشی فکروں سے آزاد ہوگا تو وہ قوم کے نونہالوں کی راہنائی بہترانداز میں کرسکے گا۔ آزادکشمیرکے موجودہ وزیراعظم کی یہ خاصیت ہے کہ انہوں نے وزارت اعظمی کا قلمدان سنبھالتے ہی شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ہے اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے پر بھرپور توجہ دی ۔ رخسانہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر اساتذہ کرام کی طرز پر صدر معلمین کو بھی ٹائم سکیل دینگے ۔ اور گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیابی کے سلسلہ میں جو قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو دور کر کے یہ دیرینہ مسئلہ بھی حل کرینگے ۔ رخسانہ مجاہد نے کہا کہ گریڈ 17 سے گریڈ18 میں ترقیات ہونے والی تمام صدر معلمین وزیراعظم چوہدری عبدالمجید وزیر تعلیم میاں عبدالوحید سیکرٹری تعلیم چوہدری خورشید اور سٹاف آفیسر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ خضر الرحمن کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے عرصہ دراز سے ترقیابی کے حل طلب مسئلہ کو یکسو کیا اور 77 معلمات کی ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے پر ہم سب ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

حکومت نے میرٹ پراساتذہ کو ترقی دے کر تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے‘شمیم آراء
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محترمہ شمیم آراء سینئر مدرسہ خالدہ پروین اور فاطمہ شفیق نے آزادکشمیر کی صدر معلمات کی ترقیابی کیلئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل صدر معلمین ایسوسی ایشن رخسانہ مجاہد کو کامیاب کاوشیں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اساتذہ کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور 77 سے زائد صدرمعلمات کی ترقیابی کا سہرا ان کے سر ہے ۔ آزادکشمیر بھر کی صدر معلمات کو ترقیاب کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید وزیرتعلیم میاں عبدالوحید ، سیکرٹری تعلیم چوہدری خورشید اور سٹاف آفیسر وزیراعظم راجہ خضر الرحمن کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے میرٹ پر درجنوں صدر معلمات کو ترقی دے کر تعلیم دوستی کا حقیقی ثبوت دیا ہے ۔ ترقیابی کے بعد تمام صدر معلمات پہلے سے بڑھ کر اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں کا معیار مزید بلند کرینگی ۔ اور ثابت کرینگی کہ حکومت نے ان کو ترقیاب کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ درست تھا ۔ نیز حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے جو تعلیمی اقدامات اٹھا رہی ہے شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام خواتین ان کے انقلابی اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہیں اور ہم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر آزادکشمیر میں خواندگی کی شرح کو مزید بڑھائیں گی ۔ اگر حکومت تعلیم کے فروغ میں اسی طرح دلچسپی لیتی رہی تو وہ وقت دور نہیں جبکہ آزادکشمیر تعلیمی میدان ترقی کی شاہراہ پر ترقی یافتہ اقوام سے کسی طور پر پیچھے نہیں رہے گا۔

ہفتہ کی چھٹی ختم کرنا وزیراعظم کا بڑا کارنامہ ہے‘ممتاز زرگر

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت ممتاز احمد زرگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کی چھٹی ختم کرنا وزیراعظم کا ایک بڑا کارنامہ ہے ملازمین تین غائب رہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔سائل کا ایک دن کا کام کئی کئی دنوں تک نہیں ہوتا لیکن ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ ملازمین رہنما چھٹی کا جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ غلط ہے پہلے ہی لوگوں کا سرکاری اداروں میں کام نہیں ہورہا ملازمین بڑی بڑی تنخواہ مراعات اور دیگر سہولتیں بھی حاصل کر رہے ہیں اور ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے صرف چار دن کام ہو رہا تھا حکومت سرکاری ملازمین کی بلیک میلنگ میں نہ آئے اور ہفتہ کی چھٹی کو ہر صورت ختم کرے بلکہ ملازمین کو سختی کیساتھ اوقات کار کا پابند بنایا جائے اور لوگوں کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھٹی ختم کرنے سے عوام کو بہت ریلیف ملا ہے لوگوں کے مسائل کے حل میں مدد ملی ہے ہم وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کے دباؤ میں نہ آئیں اور ہفتہ کی چھٹی کو ہر صورت ختم کریں۔

راجہ خالد محمود کی اسلام آبادکورٹ کے واقعہ کی شدید مذمت

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیربارکونسل راجہ خالد محمودخان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انھوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی پمز ہسپتال اسلام آباد میں جاکرعیادت کی ۔وائس چیئرمین آزادکشمیربارکونسل راجہ خالد محمودخان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کوملک دشمنی کانتیجہ قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ ملک دشمن عدالتوں پرحملہ کرکے ملک میں قانون وانصاف کی بالادستی روکناچاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورسوگواران سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ وائس چیئرمین آزادکشمیربارکونسل راجہ خالد محمودخان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء برادری کویقین دلایاکہ آزادکشمیر کے وکلاء ان کی ہرکال پر لبیک کہیں گے۔

اربوں روپے کے مختص فنڈز ہڑپ کر دیئے گئے‘شوکت محمود
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ) مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ میرپور جاوید گروپ کے سیکرٹری جنرل چوہدری شوکت محمود ڈپٹی سیکرٹری ساجد رحیم قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ادارہ پی ایم یو نے متاثرین منگلا ڈیم واپریزنگ کے لیے حکومت کی طرف سے میرپور شہر کے لئے دی گئی گریٹر واٹر سیوریج سکیموں کو ادھورا چھوڑ کر ایک تو شہر کی سڑکیں تباہ وبرباد کر دی ہیں اور پھر شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے اربوں روپے کے مختص فنڈز ہڑپ کر دیئے گئے جس کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یوں تو شہریوں کے بے شمارحل طلب مسائل ہیں سڑکیں کھنڈرات بن جانے کی وجہ سے ٹریفک کے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں پرانے میرپور سے جب نئے شہر �آباد ہوئے اس وقت سیوریج نظام شہریوں کو دیا گیا جو کہ لائنیں بند ہو جانے کی وجہ سے گٹروں کا پانی اور غلاظت سڑکوں گلیوں نالے نالیوں میں بہہ رہی ہے بیشمار ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے مختلف سیکٹروں کے باسی آئے روز محکمہ واٹر سپلائی کی شکایت کا رونا روتے ہیں کہ سری یا گرمی کا موسم ہو پانی کی سپلائی میں کمی واقع رہتی ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے آئے روز محکمہ واٹر سپلائی نے پانی کے بلات میں اضافہ کر رکھا ہے اربوں روپے کی گریٹر سیوریج گریٹر واٹر سپلائی سکیموں پر کام مکمل کرانا حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے ان اسکیموں پر جلد از جلد کام شروع کروایا جائے جن آفیسران ٹھیکیدار ن ان سکیموں کو مکمل کروانے میں غفلت برتی ہے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ میرپور کی تاجر برادری مرکزی انجمن تاجر رجسٹرڈ میرپور جاویدگروپ ہر پلیٹ فارم پر چوہدری جاوید کی قیادت میں شہریوں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا رول ادا کرتی ہے تاجروں کے شہریوں کو مسائل حل کرانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے بہت جلد تنظیم کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل طے کریں گے ہماری تنظیم کے لیے تمام تاجر شہری قابل احترام ہیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

وزیراعظم آزادکشمیرکا ضیاء السلام کی وفات پر اظہار افسوس
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ) وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے ایس ای تعمیرات عامہ بلڈنگ ضیاء السلام کی اچانک وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی اورسوگوارخاندان سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرکے پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ، پولیٹیکل سیکرٹری عامرذیشان جرال، میڈیاایڈوائزر سید اعزادارکاظمی، ڈائریکٹرانفارمیشن چوہدری محمدرشید نے بھی ایس ای تعمیرات عامہ بلڈنگ ضیاء السلام کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی۔

ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینا ہوگا‘ساجد بھٹی

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)مرکزی انجمن تاجراں کے سنیئر نائب صدر ساجد بھٹی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینا ہوگا اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ ضلع کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔آزادکشمیر اور پاکستان کے وکلاء ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ میرپور کی انتظامیہ کچہری کے احاطہ اور میرپور شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ساجد بھٹی نے کہا کہ نو منتخب ڈسٹر کٹ بار کے ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں اسلام آباد کچہری میں جو لوگ شہید ہوئے ان کے لواحقین اور وکلا برادری کے دکھ میں برابر کے شر یک ہیں۔

مجید حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو تباہ کر دیا ہے۔ رضوان قریشی
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ) مجید حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو تباہ کر دیا ہے۔ رضوان قریشی، چوہدری ریاض، چوہدری عبدالمجید، چوہدری یٰسین، غلام صادق اور دیگر وزیر مشیر فہیم ربانی کی مہم چلانے کیلئے نہیں گئے تھے بلکہ وہ سابقہ وصولیاں کرنے گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار پی وائی اوکے سیکرٹری اطلاعات طاہر کریم ملک، چیئرمین یعقوب، رضوان عسکری، ملک تنویر، حبیب منظور، چوہدری کرم داد، عرفان مغل، راجہ التماس، زاہد خالد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبدالمجید کو خود ہی ا ستعفیٰ دے دینا چاہیے۔ چوہدری عبدالمجید اور دیگر وزراء کو اپنی اوقات کا پتہ چل ہی گیا ہو گا انہوں نے نظریاتی لوگوں کو آگے لانے کے بجائے دوسری جماعتوں کے لوگوں کو آگے لایا جس کا رزلٹ انہوں نے بلوچ کے الیکشن میں بھگت لیا فہیم ربانی کو جو بھی ووٹ ملے ہیں وہ مرحوم اختر ربانی کی وجہ سے ملے بلوچ عوام نے حکومت اور عبدالمجید سے نفرت میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے۔ مرد بحران سابق صدر پاکستان شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عبدالمجید کو جلد از جلد ہٹا کر بیرسٹر سلطان محمود کو وزیراعظم بنایا جائے۔ بیرسٹر سلطان کی پانچ سالہ حکومت اور چوہدری مجید کی اڑھائی سالہ حکومت سے موازنہ کیا جائے تو بیرسٹر س لطان کے دور میں کسی بھی نظریاتی کارکن نے حکومت کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تھی لیکن چوہدری عبدالمجید کی ڈھائی سالہ حکومت میں کوئی بھی نظریاتی جیالہ خوش نہیں۔ افسوس! چوہدری عبدالمجید اور چوہدری یاسین نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اگر یہی حال رہا تو نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری، حالیہ پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں سے قاسم مجید نے تین تین لاکھ بٹورلیے اس کا بھی ہم احتساب کریں گے چوہدری عبدالمجید ایک ڈرامے باز وزیراعظم ہے جوصرف کرپشن کر رہا ہے اس کو عوام اور پارٹی کی کوئی فکر نہیں ہے اس نے پارٹی کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔

عوا م نے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی پیپلزپارٹی کو مسترد کیا ہے‘عارف مغل
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر سنگوٹ یونٹ محمد عارف مغل نے کہا ہے کہ حالیہ LA22بلوچ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست سے واضع ہو گیا ہے کہ عوا م نے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی پیپلزپارٹی کو مسترد کیا ہے تیسرے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ناکامی عوام کی طرف سے عدم اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ن لیگ پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گربیاں میں جانکے کہ کسطرح انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو اغواء کیا اور جبرا اسے الیکشن کا بائیکاٹ کرایا ۔اب اپنے کیے کی سزا بھگتیں ۔انسان جو کچھ بوتا ہے وہی کاٹتا ہے محمد عارف مغل نے ن لیگ کے کامیاب امیدوار کو انتخاب جتنے پر سردار فاروق طاہر کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل حل کرائیں گے ۔محمد عارف مغل نے سیکٹر تھوتھال سے محمد ریاض مغل کی ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت پر انہیں تحریک انصاف سٹی میرپور اور ضلع میرپور کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاض مغل کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کی قوت میں اضافہ ہو گا اور تھوتھال میں تحریک انصاف ایک چٹان ثابت ہو گی انہوں نے اس سلسلہ میں سرفراز زرگر اور راجہ شکیل کی کوششوں کو سہرایا جن کی وجہ سے ریاض مغل تحریک انصاف میں شامل ہوئے

 

ممتاز رواحانی شخصیت سائیں منظور آف سناٹھ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر اظہار تغزیت
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)ممتاز رواحانی شخصیت سائیں منظور آف سناٹھ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر خطیب دربار عالیہ کھڑی شریف حافظ محمد زبیر نقشبندی میاں محمد افضل خانوادے میاں محمد بخش سینئر صحافی بشیر گیلانی خادم دربار عالیہ کھڑی شریف نے رنن و غم کا اظہار کرتے ہوئے سائیں منظور سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی۔

فاروق طاہر نے کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا ‘سردارپرویز

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)حلقہ بلوچ سے ن لیگ کے سردار فاروق طاہر کی کامیابی اور حلف برداری کی خوشی میں مقامی ہوٹل میں ایک جشن اور تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں خطاب کرتے ہوئے سردار پرویز اور دیگر نمایاں افراد نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاروق طاہر نے کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا ہے گزشتہ وزارت کے دوران فاروق طاہر نے حلقہ میں بے شمار کام کروائے اور حلقہ کے عوام کے بلاتخصیص کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے انہیں کامیاب کروایا پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود عوام نے انہیں مسترد کردیا فاروق طاہراس مرتبہ بھی عوام کی خدمت کریں گے ۔

میرپور پولیس نے ڈاکوؤں کا پانچ رکنی گروہ گرفتار کرلیا
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)’’میرپور پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث پانچ خطرناک ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار کرلیا‘‘’’جڑول کلاں ڈکیتی کا انکشاف ،لوٹے ہوئے موبائل فون اور اسلحہ برآمد‘‘ SSPمیرپور عرفان سلیم نے اپنے آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 27جنوری کی رات جڑول کلاں کے رہائشی چوہدری صابر کے گھر مسلح ڈکیتی کا ارتکاب ہوا تھا ۔ پانچ نامعلوم ڈاکو رات 08:00بجے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی، برطانوی پاؤنڈ ، 06موبائل فون اور لائسنسی اسلحہ جس میں پمپ ایکشن گن 12بور ، ایک پستول 30بور جبراََ چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر SSPمیرپور اور دیگر پولیس آفیسران موقعہ پر پہنچ گئے تھے اور تکنیکی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کیا ۔ تفتیشی ٹیم میں راجہ اظہر اقبال DSPسٹی میرپور ، امتیاز شوکت SHO تھوتھال اور دیگر عملہ شامل تھے جنہوں نے ایک ماہ کی مسلسل کوشش کے بعد واقعہ میں ملوث خطرناک گروہ کا سراغ لگایا اور گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مارکر اس گروہ کے پانچ ارکان ۱۔عرفان اقبال ولد محمدعارف قوم بھٹی ساکن پلال خورد کالاڈب کوٹلی ، ۲۔محمد فیاض ولد محمد رشید قوم راجپوت ساکن دھمال چکسواری، ۳۔حمزہ ولد محمد صادق قوم گوجر ساکن نئی آبادی جنیال میرپور، ۴۔عثمان ولد محمد علی قوم مغل ساکن کالا ڈب ، ۵۔نوید علی ولد محمد اسلم قوم گوجر ساکن کالاڈب کوگرفتار کرلیاہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش جڑول کلاں ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹے ہوئے چھ موبائل فون ،ایک پمپ ایکشن بندوق ، پستول 30بور سمیت ایک رائفل 222بور بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ بقیہ لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی کی جارہی ہے۔

اہلیان میاں محمد ٹاؤن کا سوئی گیس کے حصول کیلئے احتجاج 11ویں روز میں داخل

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)اہلیان میاں محمد ٹاؤن کا سوئی گیس کے حصول کیلئے احتجاج 11ویں روز میں داخل ،عوام علاقہ کا سوئی گیس کے حصول تک احتجاج کرنے کاعزم ،بے حس انتظامیہ کیخلاف شدید نفرت،7مارچ کو احتجاج کے حوالے سے انتہائی اہم اعلان متوقع، 150سے زائد نوجوانوں نے تحفظ حقوق کا حلف اٹھا لیا،جب تک سوئی گیس میاں محمد ٹاؤن کو نہیں دی جاتی احتجاج کسی صورت نہیں رک سکتا ۔ان خیالا ت کا اظہار محلہ مستریاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین چوہدری علی اصغر،چوہدری ساجد حسین ،رضوان کرامت،چوہدری فیصل خالق ،راجہ مشتاق ،جہانگیر مغل ،نبیل بٹ ،راشد محمود ،شہزاد مغل برلاس ،ارسلان اصغر،ندیم علی ،افتخار مغل و دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کا ہر شہری بزرگ ،نوجوانوں بچے اور خواتین آج سراپا احتجاج ہیں ۔ سوئی گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی خواتین سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اور ابھی تک اخلاقی طور پراس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر احتجاج میں بھی بھرپور شرکت کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم واضع کرچکے ہیں ہمارایک نکاتی ایجنڈاہے ’’میاں محمد ٹاؤن کے ہر گھر میں سوئی گیس کا کنکشن دیا جائے ‘‘اور اس ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،کوئی مذاکرات ڈرامہ نہیں ہوگا ۔کوئی میٹنگ نہیں ہوگی ۔تحفظ حقوق کمیٹی کے راہنماؤں نے کہا ہم نے اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناضر جا ن کرحلف لے کر اس بات کا عہد کر لیا ہے کہ اپنا حق لے کر رہیں گے اور جب تک سوئی گیس نہیں دی جاتی ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔گزشتہ 13سالوں سے ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی ،درخواستیں کیں ،اور اس انتظامیہ نے مِنتیں کروائیں اب مزید کسی قسم کا بہانہ ہم سننے کو تیارنہیں اور اگر انتظامیہ نوٹس نہیں لیتی تو ہم لو گ حلف اٹھا چکے ہیں کہ سوئی گیس حاصل کیے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔7مارچ انتہائی اہم دن ہے اس کے بعد احتجاج وہی رخ اختیار کرے گا جو زبان حکمران سمجھتے ہیں ۔کارنر میٹنگ میں محلہ مستریاں کی تحفظ حقوق کمیٹی کے اراکین عبدالراؤف ،جہانگیر مغل ،اعجاز بیگ،محمد اسحاق،منور مغل،حافظ قیصر ،اشفاق احمد ،محمد اکبر ،طاہر رضا قادری سے صدر انجمن تاجران چوہدری ساجد مجید نے حلف لیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر بن خرماں اور سنگوٹ کے شہریوں کو سوئی گیس فراہمی کا وعدہ پورا کریں

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)ایکشن فورم سنگوٹ کے راہنماؤں چوہدری ارشد محمود اور چوہدری امیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ لگانے والے وزیراعظم آزادکشمیر بن خرماں اور سنگوٹ کے شہریوں کو سوئی گیس فراہمی کے وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمدکیلئے اقدامات کریں ۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے اس حلقہ سے منتخب ایم ایل اے کو غیر ملکی سیر سپاٹوں اور گورے گوریوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کے بچگانہ شوق سے ہی فرصت نہیں ایل اے تھری کے ایم ایل اے کی اپنے حلقہ انتخاب کے ساتھ عوام دشمنی اور غیر سنجیدگی تمام حدوں کو کراس کر چکی ہے ۔ بن خرماں کے سراپا احٹجاج اور سوئی گیس کے حصول کیلئے سڑکوں پر شہریوں کو چھوڑ کر یوروپی ممالک اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونے والے ایم ایل اے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ان کے کڑچوں اور چمچوں کو 2011ء کے انتخابات ، چوک شہیداں میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور کشمیرپریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنسوں میں کئے گئے اعلانات بھی یاد رہنے چاہیں تھے چوہدری ارشد محمود اور چوہدری امیر زمان نے کہا کہ بن خرماں کے غیور ، بہادر اور باشعور عوام کو نہ صرف سنگوٹ بلکہ پورے شہر کے عوام کی ہمدردیاں اور حمایت حاصل ہے ۔ اگر حکومت نے بن خرماں اور سنگوٹ کے شہریوں کو سوئی گیس دینے کے اعلانات پر عملدرآمد نہ کیا تو وزیراعظم آزادکشمیر اور مقامی ایم ایل اے کے پتلے چوک شہیداں میں چلانے کے ساتھ ساتھ پورے شہر کو بلاک کر نے کی عوامی کال دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔

چیف سیکرٹری پی ڈبلیوڈی شعبہ واٹر سپلائی میں جاری لوٹ کھسوٹ کا فوری نوٹس لیں‘آصف بٹ
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)صدر انجمن تاجراں چوک شہیداں آصف ندیم بٹ نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پی ڈبلیوڈی شعبہ واٹر سپلائی میں جاری لوٹ کھسوٹ کا فوری نوٹس لیں ایکسین واٹر سپلائی اور متعلقہ ایس ڈی اوز نے واٹر ٹینکر کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ۔ مہینے کے 30 دن سرکاری وآٹر ٹینکر کے ذریعہ گھروں ، کمرشل پلازوں ، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر سپلائی کئے جانے والے پانی کا کوئی ریکارڈ نہ تو مرتب کیا جارہا ہے اور نہ ہی شہریوں اور تاجروں سے واٹر سپلائی کے نام پر ڈیزل اور ٹینکر مرمتی کے نام پر وصول شدہ رقوم کا کوئی حساب کتاب موجود ہے ۔ ایکسین واٹر سپلائی ہمارے تمام تر احتجاج اور توجہ دلانے کے باوجود کرپشن کی بہتی گنگا میں مسلسل آشنان کرنے کا غیر قانونی کھیل کھیلنے اور لوٹ کھسوٹ میں مصروف کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے جنریٹرز کی قیمتی تاریں ، بیٹریاں اور دیگر پرزے متعلقہ ذمہ داران کی نگرانی میں چوری کرائے جانے کے واقعات میں ملوث چوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں تحفظ اور مزید لوٹ مار کے مواقع فراہم کرئے جار ہے ہیں ۔ صدر انجمن تاجراں آصف ندیم بٹ نے کہا کہ اگر اعلیٰ ترین سطح پر شعبہ واٹر سپلائی میں جاری کرپشن کا نوٹس نہ لیا گیا تو تمام معاملات پریس میں لانے کے ساتھ ساتھ احتساب بیورو آزادجموں وکشمیر میں باقاعدہ مقدمات کیلئے رجوع بھی کیاجائیگا۔

کچہری میں دہشتگردی کا واقعہ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے‘امین بیگ

میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کا واقعہ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے پاکستان کی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک کے اندر جاری اس دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ڈسٹرکٹ بار میرپور دہشتگردی کے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد امین بیگ قائم مقام صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور نے ڈسٹرکٹ بار میرپور کے منعقدہ اجلاس میں کیا اسلام آباد واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار میرپور کے وکلاء میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ وکلاء نے دہشتگردی کے واقعہ کے دن سے ہی عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ آج ڈسٹرکٹ بار میرپور کی کال پر تمام وکلاء نے مکمل طور پر عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا او
ر ڈسٹرکٹ بار میرپور کے چاچا علی محمد ہال میں بھرپورمذمتی اجلاس منعقد کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار میرپور کے قائمقام صدر محمد امین بیگ ایڈووکیٹ نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شبیر شریف ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے اجلاس میں نائب صدر اول ساجد محمود قریشی ایڈووکیٹ، نائب صدر د وم سردار حلیم خان ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان صابر ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری سردار غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری مس شمائلہ برکت ایڈووکیٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سینئر اور نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا محمد حسین ایڈووکیٹ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ ارشد محمود ملک سابق صدر بار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں میرپور شہرآزاد کشمیر کا ایک بڑا شہر ہے جس میں سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ ہے ہم ڈسٹرکٹ بار میرپور کے پلیٹ فارم سے حکومت آزاد کشمیرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکیورٹی کے معاملات کو بہتر سے بہتر کیا جائے تاکہ ا سلام آباد جیسے واقعہ سے بچا جا سکے نذر حسین نذر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسلام آباد میں حکومت نام کی کوئی چیز نہ ہے اور اتنے بڑے واقعہ کے رونما ہونے پر حکومت کو فوری طور پر احسن اقدامات کرنے چاہییں۔ صحبت علی سرفراز ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میرپور نے اسلام آباد واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی معاملات میں حکومت پاکستان کی گرفت نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ احاطہ کچہری میرپور میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے محمد امین بیگ ایڈووکیٹ قائمقام صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے لیڈروں کو اس وجہ سے یاد رکھتی ہیں کہ وہ ملک وقوم کو مختلف چیلنجز سے نکالتے ہیں اسلام آباد واقعہ کی ڈسٹرکٹ بار میرپور کے وکلاء پر زور مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان وآزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ دہشتگردی کے ایسے واقعات آئندہ کے لئے رونما نہ ہوں ڈسٹرکٹ بار میرپور، آزاد کشمیر بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کی کال کی ہمیشہ حمایت کرے گی اور آئندہ کا جو بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا اس پر بھرپور عمل کیا جائے گا۔ آخر میں اسلام آباد واقعہ کے جملہ شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور مزمتی قرار داد پاس کی گئی۔

سردارساجد دلاور خان مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)سابق صدر ایم ایس ایف، ایم سی مسٹ سردارساجد دلاور خان مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے سابق سٹی آرگنائزر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ آزاد کشمیر نعمت شہزاد سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نوجوانوں کے لیے ویژن سے متاثر ہو کر ممبر مرکزی مجلس عاملہ نعمت شہزاد کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں اس موقع پر سابق سٹی آرگنائزر اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ نعمت شہزاد نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان جیسے بہادر بیٹے مائیں صدیوں بعد پیدا کرتی ہیں کشمیریوں کے قومی تشخص کے حوالہ سے جو اسٹینڈ راجہ فاروق حیدر نے لیا ہے کہ انہی کا خاصہ ہے۔ بلوچ کے حالیہ الیکشن میں جس بہادری اور جانفشانی سے الیکشن لڑا ہے اس پر پروہ مبارکباد کے مستحق ہیں ہم راجہ فاروق حیدر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں قائد پاکستان وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جس طرح نوجوانوں سے محبت رکھتے ہیں اس کی ایک مثال وزیراعظم یوتھ لون سکیم ہے جس کے اجراء سے نوجوانوں کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور اقصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے تاکہ وہ ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں دربدر ہونے کی بجائے اپنا روزگار شروع کر کے معاشرے میں باعزت مقام بنائیں اس موقع پر وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے کوآرڈی نیٹر محسن علی جرال، راجہ وسیم احمد، مسٹ ایم ایس ایف این کے صدر احتشام افضل، انجینئر حسن مرزا، سید بلال حسین گیلانی، رحیم اللہ ،عارف کامران طالب چوہدری ،سردار محمد امین، راجہ عدیل الرحمان راجہ محمد رفیق، ایم ایس ایف این کے جنرل سیکرٹری جمال خالد، سینئر نائب صدر سہیل یاسین، کلیم مطلوب، عمیر شہزاد، عاکف رشید چوہدری اور دیگر شامل تھے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نئے شامل ہونے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نظریاتی کارکنوں کاایک اہم اجلاس منعقد
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نظریاتی کارکنوں کاایک اہم اجلاس بخاری ہاؤس سی فور میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے مستعفی نائب صدر ناصر خان جرال نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے نظریاتی کارکنوں اور بھٹو ازم کے پیروکاروں سے اپیل ہے کہ تمام نظر انداز کیے گئے کارکن اپنے اپنے حلقوں سے حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاجاً عہدؤں سے استعفے دیں اور موجودہ صدر جماعت کے خلاف عدم اعتماد کااظہار کریں جس طرح حلقہ نمبر تین کی نظریاتی کارکنوں نے احتجاجاً استعفیٰ دیئے ہیں موجودہ صدر جماعت اور وزیراعظم جو اپنے آپ کو مجاور کہلاتے ہیں اصل میں بھٹو ازم اور بھٹو شہید کے پیروں کار کے خون کے سوداگر ہیں جس سے چوہدری عبدالمجید نے صدارت سنبھالی ہے حلقہ نمبر تین کے لوگوں کو دن رات استعمال کرتے رہے ہیں آج وزیراعظم کو صرف حلقہ نمبر دو ہی کی یاد آتی ہے حلقہ نمبر تین کو وہ جب بھی اقتدار میں آئے بھول گئے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا حلقہ نمبر تین میں جتنے بھی دوسرے حلقوں سے لوگوں کو نوکریاں دی گئیں انہیں فارغ کرکے حلقہ نمبر تین میرپور کے لوگوں نوکریاں دی جائیں یہ میرپور کے لوگوں کا حق بنتا ہے۔اجلاس میں خرم پاشا ،سکندر جاوید بخاری ،سید شفیق حسین شاہ بخاری ،فخر عباس بخاری ،حبیب کوثر ،اللہ دتہ آرائیں ،شاہد محمود راٹھور ،خواجہ محمدرمضان ،حبیب قریشی ،مرزا زبیر جرال،چوہدری محمدرمضان اور دیگر کارکنان وعہدیداران نے شرکت کی ۔

محبوب الحسن کا انٹرنیشنل کانفرنس میں حصہ لینا باعث اعزاز ہے‘پروفیسر راشد
میرپور(پنڈی پوسٹ رپورٹ)محبوب الحسن کا انٹرنیشنل کانفرنس میں حصہ لینا باعث اعزاز ہے پروفیسر محبوب الحسن فدا نے شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام خواتین وافراد کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر راشد اکرم گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن افضل پور میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے لیکچرار اور سابق ہم جماعت پروفیسر محبوب الحسن فدا کی نیپال کھٹمنڈو میں 19ویں بین الاقوامی کانفرنس NELTA میں شرکت کرنے پر اپنے بیان میں کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر سے صرف 4 پروفیشنلز کو بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جن میں سے پروفیسر موصوف بھی ایک ہیں مبارکباد دینے والوں میں سردار اویس الدین وصی، سہیل سولنگی، نعمان خالد مغل، سید عمران حسین شاہ، اظہر منیر بھٹی اور دیگر شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں