ڈڈیال (ہارون مغل ٗنمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہونے لگا شہر کے دل انار کلی بازار کے ساتھ واقع ایک ہی فیملی کے پانچ گھروں کا چور صفایا کر گئے۔ دوسری طرف تحصیل ڈڈیال کے نواحی علاقہ یونین کونسل چھتروہ میں چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہ بخشاء تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چور ڈھوک مسجد والی کی مسجد میں دیدا دلیری سے چوری کی واردات کر کے فرار مسجد خدا کہ گھر سے چوروں نے یوپی ایس کی دو بیٹریاں چوری کر لیں اور اور موقع وردات رفوُ چکر اس سے کچھ دن پہلے سیاکھ جامع مسجد میں رات کے وقت نامعلوم آفراد نے مسجد میں پتھراو بھی کر چکے جس کا ابھی تک تھا نہ پولیس ڈڈیال کو چوروں نے چکرا کہ رکھ دیا ابھی تک پولیس کو چوروں کا سراغ نہ لگا سکی اور اب کی بار چوروں نے اللہ کے گھر چوری کی واردات کر دی عوام و علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے آئےروز چوریوں اور ڈکتیوں کی وارداتوں اور دیگر واقعات سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے عوام و علاقہ نے ضلعی انتظامیہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم اور ڈڈیال انتظامیہ کہ سربراہان فلفور چوریوں اور ڈکیتیوں و دیگر واقعات میں ملوث مجرمان کو پکڑ کر پاپند سلاسل کریں اور سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔۔
242