ایڈوائزری کمیٹیاں بننے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت حلقہ کے عوام اکثر اوقات گلہ کرتے نطر آتے ہیں کہ تھانہ ؛کچہری کی سطح پر ہماری شنوائی نہیں حتیٰ کہ منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی متعدد جگہوں پر اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ نیا سیٹ اپ ہونے کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے تھانہ کچہری میں عوام کی شنوائی نہیں جس کے لیے میں خود کھلی کچہریاں منعقد کر کے سرکاری افسران کو عوام کے براہ راست مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کروں گا ان تمام معاملات پر گفتگو کرنے کے لیے تحریک انصاف کے نوجوان جوشیلے کارکن‘ یونین کونسل مغل کے سابق صدر مرزاشجاعت کے ساتھ نشست رکھی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چار سال قبل بطور پارٹی کارکن تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی پاکستانی تاریخ کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوری اقدار کے مطابق ہر ایک کو اس حق ملتا ہے مجھے دو سال بطور صدر کام کرنے کا موقع ملا جس وقت میں جماعت میں شامل ہوا تھا اس وقت یونین کونسل مغل میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی تھی گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی ناکامی اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھی جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے یونین کونسل مغل میں کامیابی کا جھنڈا گاڑھا ۔صداقت علی عباسی کی حلقہ این اے ستاون اور بالخصوص ساگری سرکل سے کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخاب میں عوام نے تحریک انصاف کو کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کیا لیکن اگلی مرتبہ کارکردگی دیکھ کر ووٹ ملے گی عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں صداقت علی عباسی کمیٹیوں کے ارکان نامزد کرنے کے بعد ان کی کارکردگی کو بھی چیک کریں اور نامزد ارکان کو بھی چاہیے کہ وہ گھروں سے نکل کر کام کریں وہ ایک منتخب ایم این اے کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے کام کرنے کا موقع ملا ہے وہ اس کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنی کارکردگی پیش کریں ،یونین کونسل کی سطح پر بننے والی ایڈوائزری کمیٹیاں صحیح سمت میں کام کر رہی ہیں انھیں اگر کام کرنے دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی سامنے آسکے ہمارا المیہ یہی ہے کہ کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی بجائے ٹانگیں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف مقامی سطح پر دھڑے بندی کا شکار ہے لیکن اس وقت ہے ہماری جماعت برسر اقتدار ہے ہماری توانائیاں مثبت کاموں پر خرچ ہونی چاہیں نہ کہ منفی سرگرمیوں پر ،ایک دوسرے کے ساتھ مل کر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا یونین کونسل مغل میں ڈسپنسری کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عوام کو سراپرئز ملے گا ساگری سرکل ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ کرنل ر ظفر اقبال ملک نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ راولپنڈی ملک راشد خان سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے یونین کونسل مغل میں ڈسپنسری کے قیام سے متعلق بات کی جس پر ملک راشد خان نے جگہ فراہم کرنے کا کہا میں سمجھتا ہوں اس معاملے میں مخیر حضرات کو سامنے آنا چاہیے تاکہ برسوں سے اس سہولت سے محروم یونین کونسل مغل کے عوام مستفید ہو سکیں جبکہ عارضی طور پر ہفتے میں دودن میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ساگری سرکل میں ہیلتھ کمیٹی کی کارکردگی سب سے بہتر ہے دیگر ممبران کو بھی ہیلتھ کمیٹی برائے صحت کی تقلید کرنی چاہیے ۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے چوہدری نثار کو شکست دینا آسان نہ تھا مگر پہلے دن سے یہی عزم لے کر میدان میں نکلے تھے کہ موروثی اور تعصب کی سیاست کو شکست دینی ہے عوام کو ان کے حقوق سے روشناس کروانا ہے لیکن اس سارے کام کے لیے بہت وقت درکار تھا چوہدری نثار جو مسلسل کئی دہائیوں سے جیتتے آر ہے تھے ان کی ہار ہماری کامیابی کا باعث بنی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کی بات قبل از وقت ہے جماعت کی طرف سے کوئی بندہ امیدوار نہیں ہے جماعت نے جس کو ٹکٹ دیا اس کے ساتھ چلیں گے اور الیکشن کمپین چلائیں گے آمدہ انتخابات میں خود بھی یونین کونسل مغل سے چیئرمین کی نشست پر امیدوار ہوں پارٹی نے ٹکٹ دیا اور عوام علاقہ نے سپورٹ کی تو میدان میں اتروں گا،مرزا شجاعت کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ پر ہر کارکن کا حق ہے جس کی کارکردگی ہو گی اسے ٹکٹ ضرور ملے گا ،سوئی گیس فراہمی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اگر چاہیں تو چوہدری نثار کی جانب سے نظر انداز ہونے والے دیہاتوں میں گیس کی فراہمی مسئلہ نہیں ہے ان دونوں نمائندوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں ،صداقت عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ خود کو کمیٹیوں تک نہ محدود رکھیں بلکہ ذاتی دلچسپی لے کر حلقہ کے ہنگامی دورے کریں حلقہ میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے ،گزشتہ دور ہ روات میں صداقت علی عباسی نے ہر یونین کونسل کے 30لاکھ فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا ہمیں امید ہے کہ جلد فراہمی ہو گی جس سے لوگوں کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے گی ۔
144