ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال میں ایک طرف کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پیشہ ور بھکاریوں بھرمار کا سلسلہ تھم نہ سکا دفعہ 144ردی کی ٹوکری میں شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار نوجوان خواتین سر عام دعوت گناہ دینے لگیں شہریوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جانے لگی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے ان پیشہ ور بھکاریوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے ساتھ ان کے بچے بھی ہوتے ہیں جو مانگنے میں پیش پیش رہتے ہیں دوکانداروں کو بھی تنگ کرنا ان پیشہ ور بھکاریوں نے معمول بنایا ہوا ہے بار بار میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے شہر میں شاپنگ کے لیے آنے والوں کو بھی پیشہ ور بھکاری بہت تنگ کرتے ہیں جس ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سارا دن پیشہ ور بھکاری بغیر ماسک کے شہر میں سرعام گھوم پھر رہے ہوتے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے مقامی انتظامیہ بھی ان پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام نہ کر سکی جس سے ان پیشہ ور بھکاریوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ایک مانگتا ہے تو اس کے پیچھے لائن لگ جاتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلاتا کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی سی میرپور سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئے روزشہریوں کو تنگ نہ کر سکیں اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔