حلقہ کے کام ابھی بھی باقی ہیں

چکری سے رجب علی راجا
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چار سال وزیرداخلہ رہتے ہوئے پاکستان کومضبوط کیا اور اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے کام کیا لیکن الیکشن سے ایک سال قبل سیاسی اختلافات کی بدولت انھوں نے اپنی وزارت کو خیر باد کہ دیا ان کاکہنا ہے وزارت عزت سے زیادہ عزیزنہیں یہ بات چوہدری نثار علی خان کی 100فیصد درست ہے اس سے کسی بھی خاندانی بندہ کواعتراض نہیں ہونا چائیے بقول احمد رضاراجا،،،،،،راجا جی کیوں میں اسے کسی در پر اتاروں ، دستار تو پیاری ہے مجھے سر سے بھی زیادہ،،،،، یہ تو چوہدری صاحب نے ٹھیک کہا کہ جہاں عزت نہ ہو وہاں جانا مناسب نہیں لیکن چوہدری صاحب آپ نے اپنے علاقہ کے لیے اربوں کے کام تو کیے لیکن تاحال آپ کے حلقہ کے ابھی بھی بہت سے کام ایسے ہیں جن کو کرنا آپ کے ذمے ہے تو کیا حلقہ NA52,53کی عوام ایک بار پھر آپ کو ووٹ دے گی اور 2018میں آپ کو کامیاب کرئے گی تاکہ ہمارے بقا یا کام ہوں اگر آپ کومسلم لیگ نواز نے وہ عزت نہ دی جو کہ آپ کی پارٹی میں آ پ کوپہلے حاصل تھی تو سوچیں کیا ہو گااگر نواز لیگ ان دونوں حلقوں میں اپنا الگ امیدوار کھڑاکرتی ہے تو آپ کے 50فیصد ووٹ کم ہو جائیں گے اس کامطلب آپ کی ناکامی ہو گی اگر آپ ناکام ہو گے تو آپ کے حلقہ کے وہ تما م ووٹر جو آپ کو 35سال سے ووٹ ڈال رہے ہیں آپ خود کہتے ہوکہ میرے حلقہ کے لوگوں نے مجھے 8مرتبہ قومی اسمبلی میں پہنچایا چوہدری صاحب انھوں نے تو اپنا حق ادا کیالیکن ان کاحق کون دے گا تھانہ چونترہ کے تقریبا100گا وں اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی گیس سے محروم ہیں اور آپ کے حلقہ کے کچھ گاوں تاحال بجلی اور آپ کے حلقہ کے تقریباادھے لوگ صاف پانی سے محروم ہیں سابق وزیر داخلہ صاحب آپ کے گاوں چکری میں لوگوں کو ایمولینس جیسی سہولت نہیں ،50بیڈکے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے آپ کے جن حلقوں میں گیس ہے ان میں گرمی بھی میں لوڈشیڈنگ جاری ہے سردیوں میں آپ کے باقی حلقہ کو بھی گیس سے محروم کر دیاجائے گا چوہدری نثار علی خان صاحب آپ نے چکری روڈ کوڈبل کر دیا بہت اعلی کام ہے لیکن چکری انٹرچینج سے خالد کالونی تک38کلو میڑ روڈ بنا دی گی لیکن صرف 2کلو میٹرشدیدخستہ حال روڈجوکہ چکری روڈ کاحصہ ہے اس کو چھوڑ دیا گیا اسی طرح بندہ گاوں سے مسریوٹ روڈ بنائی گئی لیکن صرف ادھاکلومیٹر سے بھی کم روڈ چھوڑ دی گئی اسی طرح چکری روڈ رنیال سے کلس ڈھوک راجگان کی 8کلومیٹر روڈ بنا دی گی لیکن صرف 2سے تین کلومیٹر روڈ چھوڑ دی گئی س کے علاوہ دھمیال گاوں کی صرف ایک کلومیٹر روڈبھی شدید خستہ حال ہے اس کااعلان تو چوہدری سرفرازافضل2 مرتبہ کر چکے ہیں لیکن اس پر کام شروع نہیں ہوا وزیر داخلہ صاحب آ پ کے کاموں کاہاتھی نکل گیا ہے لیکن دم باقی ہے لحاظہ چوہدری صاحب اپنے حلقہ کے ان باقی بچے کاموں کو بھی آپ ہی نے کرنا ہے کیونکہ آپ حلقہ کے منتخب اور ہر دل عزیز لیڈر ہو بصورت دیگر آپ کے مخالفین خان اورراجگان مل کرآپ کے وہ تمام علاقوں کو فتح کر لیں گے جوکہ آپ کے پاس گزشتہ 35سال سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں