گوجرخان آبادی کے لحاظ سے بہت بڑی تحصیل ہے ،شہر کا بڑا مسئلہ پارکنگ کا ہے جسے یہاں کی انتظامیہ نے کبھی سیریس نہیں لیا،انتظامیہ کو پتہ نہیں کس کی بددعا لگ گئی کہ چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے خطہ پوٹھوہار کے دل گوجرخان کی جانب نظر التفات فرمائی کہ گوجرخان کو صاف ستھرا تجاوزات سے پاک شہر بنایا جائے،اس پر ضلع کی انتظامیہ ایک ہی پائنچے میں دو دو پاؤں ڈالتی گوجرخان پر چڑھ دوڑی تجاوزات دن رات ایک کر کے ختم کی گئیں،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور شہر کی گلیاں جیسے تیسے کر کے مرمت کی گئی۔ جگہ جگہ بکھرے گندگی کے سالوں پرانے ڈپو ختم کئے گئے،
پورے گوجرخان میں رنگ و روغن شروع ہو گیا حتمی اس عمل میں سستی دکھانے والے اے سی کو بھی فوراً تبدیل کردیا گیا،افرین ہے میری وہ صحافی برادری جس نے اس دوران گوجرخان کی بہتری کے لئے اپنے قلم کا استعمال کرتے ہوئے بروقت انتہائی اہم امور کی جانب انتظامیہ کی توجہ دلائی،جس میں سب سے اہم مسئلہ پارکنگ کا تھا،جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع ہو گیا، ا
لمشہور کاروں کے اڈے کو یہاں سے ختم کر کے یہاں بہترین سہولتوں سے آراستہ پارکنگ ایریا پر کام شروع ہو گیا ہے،شہر میں کار لفٹر چند دن پہلے ہی پہنچ چکے ہیں جو ٹریفک میں خلل ڈالنے والی کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹا کر جرمانے بھی کئے جاتے ہیں۔ قانون کو محض کھیل تماشہ سمجھنے والے نائل اس عمل پر مینز بنا رہے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ شہری اس سارے عمل کو دل سے سراہ رہے ہیں۔ امید واثق ہے کہ دوسرے ملکوں میں قانون کی پاسداری پر عمل درآمد کی مثالیں دینے والے پنجاب کے اندر رونما ہونے والی اس حقیقی تبدیلی کو ضرور سراہیں گے۔گوجرخان کے بنیادی مسائل کی جانب مثبت قدم
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.