چوآ خالصہ ( انواراالحق راجہ سے ) اسٹیٹ لائف راولپنڈی ذون کے ایریا کلرک فیضان یاسین رشتہ آزدواج میں منسلک ہوگے ، دعوت ولیمہ کی تقریب قاسم بیس کے قریب احمد آباد راولپنڈی کے ایک نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں دوسروں کے علاوہ ایریا منیجر ملک محمد نصیر ، ریٹائرڈ ایریا منیجر جاوید اختر ملک ، سینئر آفسیر اسٹیٹ لائف ملک عمران خالد ، چوہدری نفیس الرحمان، چوہدری امجد حسین ، سینئر سیلز منیجر بشیر اکبر راجہ ، طاہر قبال ،مدد حسین نقوی ، انوارالحق راجہ ، مقامی سیاسی وسماجی شخصیت اور دوست واحباب نے شرکت کی۔
