مری(اویس الحق سے)دو ماہ اور دس دن کی قید کاٹنے کے بعد عبدالحمید عباسی،راجہ طفیل اخلاق سمیت دیگر رہائی پانے والے قائدین کے آبائی علاقوں میں میلے کا سماں رہا۔
قائدین کی زاتی رہائش گاہوں پر عوام کی ایک بڑی تعداد جوق در جوق مبارک باد دیتے نظر آتے رہے۔
ضلع مری و راولپنڈی سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کی سیاسی،سماجی،مذہنی سخصیات سمیت اہل علاقے اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران سابق صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالحمید عباسی،راجہ ظفیل اخلاق سمیت دیگر کی رہائش گاہوں کا رخ کرتے رہے۔
قائدین کی رہائی کے بعد ضلغ مری میں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے عوام میں دوبارہ سے جوش و جزبے نے نئے سرے سے جنم لیا ہو۔مبارک باد دینے آنے والے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور عوام میں امید کی ایک نئی کرن جاگ گئی ہو۔
ایسے میں مبارک باد دینے آنے والے لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی معزز عدالتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں جنہوں نے حق و سچ کا فیصلہ کیا اور رہائی ممکن ہوئی ہم عدلیہ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ ہمارے قائدین کے حق میں معزز عدالتیں اچھے اور مثبت فیصلے کرینگی۔
یہاں مبارک باد دینے آنے والے اہلیان علاقہ نے کہا کہ دو ماہ سے ہم بلکل بے بس اور پریشان رہے اور رہائی پانے والے قائدین کی اشد سے ضرورت محسوس ہوتی رہی۔ہمیں ایسے معلوم ہوتا تھا کہ جیسے مری مکمل طور پر یتیم ہوگئی ہو۔
اہلیان مری نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے قائدین اب ہمارے درمیان ہیں اور ہم سب میں ایک ہمت اور حوصلے نے دوبارہ سے جنم لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اتوار کو اپنے قائدین کو سترہ میل سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ڈاک خانہ چوک مری لائینگے، جہاں قائدین ہم سے خطاب کرینگے۔