مری(اویس الحق سے)مری میں پیکا ایکٹ کے تحت معروف شوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عابد عباسی کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ محمکہ صحت پنجاب کے انسپیکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

عابد عباسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ڈینگی بخار کے متعلق افواہیں پھیلا کر لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا۔ ایف،آئی،آر میں دفعہ 505 اور پیلا ایکٹ 2016-26 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عابد عباسی نے کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی۔

اس دوران عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ عابد عباسی انتہائی شریف اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر مظلوم لوگوں کی آواز بننے میں اہم کردار کرتے آئے ہیں۔