امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اویس الحق سے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔جنوبی ایشیا کے اس انتہائی اہم دورے میں وہ پاکستان کے بعد پڑوسی ملک بھارت بھی جائینگے

ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر دہلی میں کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے اور دہلی روانگی سے قبل اسلام آباد میں قیام کریں گے۔ اسلام آباد سے دہلی روانہ ہو کر کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے

کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ساؤتھ ایشین ریجن کا دورہ بھی کرینگے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان،بھارت سیزفائر ہے اور ابھی دونوں سپر پاور ممالک میں سرد جنگ چل رہی ہے، امید ہےامریکی صدر پاک بھارت تنازع اور دیگر امور پر بھی گفتگو کر سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں آئندہ بہتری آ سکتی ہے جس سے پوری دنیا میں ایک اچھا پیغام جائیگا۔ایسے میں امریکہ سے پاکستان کے مضبوط تعلقات ہی پاکستان کےلئے بہتر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں