فرنٹیئر کانسٹیبلری وفاقی فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو تمام صوبوں اور علاقوں میں کام کرے گی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی حکومت کا ایک بڑا فیصلہ۔فرنٹیئر کانسٹیبلری”ایف سی”وفاقی فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو تمام صوبوں اور علاقوں میں کام کرے گی، ذرائع نے”پنڈی پوسٹ” کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایف،سی فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 کے تحت وفاقی حکومت کے زیر سرپرستی ہے۔ سیکیورٹی خصوصاً ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے،ذرائع کے مطابق نئے سرے سے تیار کی گئی فورس نئے نام “فیڈرل کانسٹیبلری” سے کام کرے گی اور اسلام آباد،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں کام کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔ایسے میں وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کی توقع ہے۔ کابینہ کی توثیق کے بعد ایف، سی کے دائرہ اختیار کو پورے ملک میں بڑھانے کے لیے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا جائے گا اور نئی فیڈرل کانسٹیبلری کے لیے بھرتی ملک بھر میں کی جائے گی جس کے مطابق ملک بھر میں پولیس فورس کے افسران کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں