37

—کوٹلی منیلا: چوکی روڈ پر لوڈ ڈمپر پل کی پھلی توڑ گیا، ایک شخص شدید زخمی

کوٹلی منیلا (نمائندہ خصوصی) چوکی روڈ پر آج افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لوڈ ڈمپر کی بھلی پل میں پھنسنے سے ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پل پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع تھا مگر غفلت اور قوانین کی خلاف ورزی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پل کی حالت مزید خستہ ہو چکی ہے اور اگر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت نہ روکی گئی تو مزید جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔

عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور پل کی مرمت و مضبوطی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں