Categories: اہم خبریں

کسراں میں قادیانیوں کی شعائرِ اسلام کے استعمال پر امیر ضلع اٹک کرین پارٹی سردار اصغر علی خان کی وفد کے ہمراہ ڈی سی اٹک سے ملاقات

اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اٹک سے پچپن کلو میٹر دور گاوں کسراں میں قادیانیوں کی شعائرِ اسلام کے استعمال پر امیر ضلع اٹک کرین پارٹی سردار اصغر علی خان کی وفد کے ہمراہ ڈی سی اٹک سے ملاقات ، جس میں کسراں کے علاقے میں قادیانیوں کی جانب سے شعائرِ اسلام کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ،

سردار اصغر علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ قادیانی آئینِ پاکستان اور دین اسلام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلامی علامات ، نام اور شعائر استعمال کر رہے ہیں، جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھی مجروح کرتا ہے ،

انہوں نے ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایسے تمام اقدامات کو روکا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کرائی ،

ان کے ہمراہ سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حضرت علامہ صاحبزادہ حامد رضا قادری ، ناظم اعلیٰ ضلع اٹک پیر سید مصدق علی شاہ ، لیگل ایڈوائزر ضلع اٹک و سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 ملک عمر ارشد ایڈووکیٹ ، ترجمان/فوکل پرسن حافظ نصرت علی خان ، حضرت علامہ ابو ذر خان شاکر امیر تحصیل پنڈی گھیب ، ملک شفقت پرویز ناظم تحصیل جنڈ ، ملک طارق میانوالہ ، ناظم رابطہ انتظامیہ تحصیل پنڈی گھیب ، حاجی شجاعت ودیگر زمہ داران کے علاؤہ کسراں گاؤں کے معززین بھی موجود تھے ۔

نصرت علی خان

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

8 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago