19

سابق چیئرمین زبیر کیانی عوامی امنگوں کے ترجمان

مقامی ادارے سیاست کی نرسریاں ہوتی ہیں اس نظام کی خوبی یہ ہے کہ اس نظام کی فعالیت سے عوام کے دیہی سطح کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں بشرطیکہ قیادت ایماندار ہو وقت پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے سے دیہی سطح پر ترقی کی رفتار رک جاتی ہے نتیجتاً عوام کے بنیادی مسائل جیسے گلیاں سیوریج سسٹم پانی کی دستیابی بجلی سڑکیں اور دیگر سہولیات سے عوام محروم رہتے ہیں تاہم جب بھی مسلم لیگ ن کے بینر تلے بلدیاتی انتخابات کے زریعے مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا گیا مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کی منتخب مقامی سیاسی قیادت نے متعلقہ یونین کونسلوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جن میں یونین کونسل بشندوٹ سر فہرست ہے یونین کونسل بشندوٹ کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اسکی قیادت ایسے ایماندار مخلص اور عوام دوست سیاسی شخصیت کے سپرد ہے جنہوں نے ہمیشہ فنڈز کی دستیابی پر ایمانداری کیساتھ فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے

میری مراد یوسی بشندوٹ کے سابق چیئرمین راجہ زبیر کیانی ہیں کیونکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آپ نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا اسکو پورا کر کے دکھایا اورمسائل کے حل کے حوالے سے ہر فورم پر یوسی بشندوٹ کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ماضی کی کارکردگی اور عملی کام کے زریعے انہوں نے یہ ثابت کر کے دکھایا کہ آپ عوام کیساتھ کیے گئے عہدوپیمان کو پورے کرنے کے حوالے سے بڑے پکے ہیں حال ہی میں انہوں نے یوسی بشندوٹ کے گاؤں اراضی پنڈ کے رہائشیوں کو مرکزی راستہ جسکی لمبائی کم وبیش 900 فٹ کے آس پاس جبکہ چوڑائی دس فٹ ہے کو خطیر گرانٹ سے پختہ کروایا گاؤں اراضی پنڈ کے اس دیرینہ مسئلے سے راجہ زبیر کیانی پہلے ہی آگاہ تھے مگر فنڈز کی عدم دستیابی سے انہوں نے عوام کو پختہ یقین دلایا تھا کہ فنڈز فراہمی پر اہل دیہہ کے اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا

واقعی انہوں نے عمل کے زریعے عوام سے کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا اس اقدام سے نہ صرف انہوں نے عوامی داد سمیٹی ہے بلکہ انکے

سیاسی قد کاٹھ اور عوامی مقبولیت میں پہلے کی نسبت بے پناہ اضافہ ہوا ہے یاد رہے اراضی پنڈ کے رہائشیوں کو طویل عرصے سے سڑک تک مرکزی راستہ نہ ہونے کی بنا پر اندرون گاؤں سے سڑک تک امدورفت میں خاصی دشواری اور پریشانی کا سامنا رہتا تھا تاہم مسلم لیگ ن کے صدر و سابق کونسلر چوہدری محمد حنیف انکے برادران چوہدری عبدالطیف اور چوہدری محمد ذولفقار مرحوم کے بیٹوں چوہدری محمد وسیم چوہدری محمد بلال چوہدری متین اور ماسٹر عبدالعزیز مرحوم کے بیٹے چوہدری طارق عزیز چوہدری محمد نزیر کے بیٹوں چوہدری محمد آصف نزیر چوہدری محمد شمس نزیر اور چوہدری ناصر نزیر نے اپنی زمینوں سے فی سبیل اللہ قطعات گاؤں کے راستے میں عطیہ کر دیے انکے علاؤہ عبدالرزاق صاحب چوہدری محمد ندیم چوہدری محمد ابرار اور چوہدری محمد الطاف نے بھی اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اپنی زمین کا قیمتی قطعہ فی سبیل اللہ گاؤں کے مرکزی راستے کیلیے عطیہ کر دیا جبکہ گاؤں کی مسجد کے قریب چوہدری احمد بھٹی نے گھر کی دیوار گرا کر راستے میں حائل آخری رکاوٹ بھی ہٹا دی جنکے اہل دیہہ بیحد شکر گزار و ممنون ہیں کیونکہ ان شخصیات کی کشادہ دلی کی بنا پر سڑک کیساتھ گاؤں کا مرکزی راستہ لنک ہونے سے گاؤں اراضی پنڈ کے رہائشیوں کا دیرینہ مسلہ حل ہو گیا

بلاشبہ بشمول انکے دیگر معززین جنہوں نے اپنے عملی کردار سے زمین عطیہ کر کے گاؤں کے مرکزی راستے کی راہ ہموار کی بلاشبہ وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں یا رہے بیماری اور فوتگی کے دوران موسمی تغیرات کے پیش نظر گاؤں کے مکینوں کو سڑک تک پختہ راستہ نہ ہونے کی بنا پر خاصی زحمت اٹھانا پڑتی تھی تاہم اس کام کی شروعات و تکمیل کیلیے مخلصانہ کوششوں کی ابتدا کی گئی بالخصوص صدر مسلم لیگ ن یوسی بشندوٹ و سابق کونسلر چوہدری محمد حنیف سابق کونسلرچوہدری محمد اضرار چوہدری محمد زر چوہدری محمد بہرام چوہدری شاہدجاوید صوبیدار سجاد حسین بھٹی حافظ باسط چوہدری محمد سکندر سبط الحسن بھٹی چوہدری عبدالرزاق و دیگر زعماء کی اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کیاہل نظر قدردان ہیں

جنہوں نے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں دن رات انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے یہاں چوہدری محمد زر صاحب کا ذکر

ضروری ہیجو مسقط میں مقیم ہیں انہوں نے بیماری کے باوجود ویل چیئر پر بیٹھ کر رابطہ مہم شروع کی اور اس اہم مسئلے کو دوبارہ اجاگر کیا بالاآخر انکی عملی تگ و دو رنگ لائی بلاشبہ وہ اپنے مخلصانہ کردار کی بنا پرخراج تحسین کے مستحق ہیں سابق یوسی چیئرمین راجہ زبیر کیانی جو عوامی خدمات کیلیے عوام کی آہنی پوش حمایت کے حوالے سے سیاسی میدان میں خاصے مقبول ہیں انہوں نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے میں اعادہ کیا کہ انکی سیاست کا محور و مرکز صرف یوسی کی عوام ہیں میں عوامی مسائل کیلیے ہمہ وقت کوششوں میں مصروف ہوں اور تمام یوسی میں فنڈز کی دستیابی پر میرا پورا فوکس عوامی مسائل کے حل پر ہوگا اہل دیہات اراضی پنڈ انکے کے بے حد مشکور و شکر گزار ہیں جنہوں نے عین وقت پر عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا اور اس انتہائی اہم
راستے کی پختگی کیلئے خطیر گرانٹ فراہم کی

یاد رہے سابق چیرمین راجہ زبیر کیانی عوامی فلاح و خدمات کے حوالے سے کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے اپنے دور میں بحثیت چیئرمین یوسی بشندوٹ کے دیہات میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن میں بجلی کے ٹرانسفارمر پول گلیات کی تعمیر سڑک کی تعمیر آبی گذرگاہوں پر پلیوں کی تعمیر جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں تو ایسی شخصیت جسکی سیاست ہی عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہو تو اہل عقل و دانش انکی سیاسی شخصیت کو عوامی فلاحی کردار کے معیار کی کھسوٹی پر ہی پرکھیں گے اور بلا شبہ ایسی عوام دوست شخصیت کو مستقبل میں سیاسی میدان میں عوام کی مکمل سیاسی و اخلاقی سپورٹ حاصل رہے گی کیونکہ راجہ زبیر کیانی کے عملی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کی بدولت یوسی بشندوٹ کی عوام کی انکے ساتھ سیاسی و سماجی وابستگی ہی مستقبل کی سیاست میں انکی کامیابی کی صمانت ہے آخر میں یوسی بشندوٹ کی عوام کیلیے پیغام ہے کہ عوام کی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ مستقبل کی سیاسی مشعل راجہ زبیر کیانی کے ہاتھ میں ہی سونپ دی جائے۔ہم اہلیان گاؤں اراضی پنڈ جناب ایم این اے، این اے 51 و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ اشفاق سرور صاحب اور کرنل انوار صاحب کیجانب سے مرکزی راستے کی تعمیر نو کیلیے سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ راجہ محمد زبیر کیانی کی وساطت سے جاری کردہ گرانٹ پر اہلیان یوسی بشندوٹ گاؤں اراضی پنڈ کیجانب سے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں