اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)وزارت ریلوے نے گزشتہ 5 سال کے دوران ٹرین حادثات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2022 سے اب تک ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 349 واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق 2022 میں ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 42، سال 2023 میں 58 جبکہ 2024 میں 95 واقعات پیش آئے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2025 میں ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 93 واقعات ہوئے جبکہ 2026 میں 24 ستمبر تک 61 واقعات رپورٹ ہوئے۔
وزارت ریلوے کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 13 ٹرینیں دہشتگردی اور تخریب کاری کا نشانہ بنیں جبکہ ٹریک میں خرابی کے باعث 120 ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران انسانی غلطی کے باعث بھی 95 ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔