چوہدری نثار 38ہزار کے ٹیلی فون بلز کے نادھندہ نکلے نااہلی کا خدشہ

{jcomments on}

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت 284 نادہندہ سابق ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ۔ فہرست ریٹرینگ افسران کو بجھوا دی گئی

۔الیکشن کمیشن کو ٹیلی فون بلز کے نادھندہ 284 سابق ارکان اسمبلی کی فہرست موصول ہوئی ہے جس سے ان سابق ارکان کی نااہلی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فہرست کے مطابق 284 سابق ارکان اسمبلی 1 کروڑ، 21 لاکھ، 40 ہزار کے ٹیلی فون بلز کے نادھندگان ہیں۔ چودھری احمد مختار 86 ہزار 225، چودھری نثار 38 ہزار، فیصل کریم کنڈی 29 ہزار، عبدالقادر پٹیل 22، اسفند یارولی 2 ہزار، 244 روپے، فہمیدہ مرزا 20 ہزار، جمشید دستی 13 ہزار 152، مولانا فضل الرحمان 25 ہزار 227 روپے، میر ہزار خان بجارانی 28 ہزار 149 روپے، خوش بخت شجاعت 9 ہزار 640 روپے اور ندیم افضل چن 17 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ نادھندگان میں طارق فضل چودھری، ایاز امیر، قمر زمان کائرہ، میاں منظور وٹو، فردوس عاشق اعوان، چودھری شجاعت، چودھری پرویز الہی، امین فہیم، نوشہ رحمان، عبدالقیوم جتوئی، نور عالم خان، بابر غوری اور حفیظ شیخ بھی شامل ہیںِ۔ الیکشن کمیشن نے کاروائی کیلئے نادھندگان سابق ارکان اسمبلی کی فہرست ریٹرینگ افسران کو بجھوا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں