پچیس لاکھ سے زاہد مسلمان آج فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے

میدان عرفات میں عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نماز ادا کریں گے۔ عازمین اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ غروب آفتاب کے بعد

 

لاکھوں عازمین حج منیٰ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وقوف عرفات کیلئے میدان عرفات جانا شروع ہوگئے ہیں۔
میدان عرفات میں عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نماز ادا کریں گے۔ عازمین اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے۔ غروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہونگے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکھٹی ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔
10 ذی الحج کو حجاج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منٰی واپس پہنچیں گے، بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔
حجاج معمول کے لباس میں مکہ مکرمہ جائیں گے اور خانہ کعبہ کا طواف زیارت کرکے واپس منیٰ آجائیں گے۔
11 اور 12 ذی الحج کو حجاج تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور خانہ کعبہ کے طواف الوداع کرنے کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں