136

سپریم کورٹ کی سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے 25 ستمبر تک مہلت

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر آصف علی زرداری کیخلاف سوئس عدالتوں میں کیس بند کرنے کے لیے لکھے گئے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خط کو واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ توہین عدالت کیس کی سماعت آج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت میں 5 رکنی بنچ نے کی۔

 

جسٹس آصف سعید کھوسہ وزیر اعظم کو روسٹرم بلا کر استفسار کیا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے کیا کیا ہے۔ انہوں نے اسی وقت وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو ملک قیوم کا خط واپس لینے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کو تمام اتھارٹی دے دی ہے۔ جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ ایسے حل کرنا چاہتا ہوں کہ عدالت کا وقار بھی رہے اور صدر آصف علی زرداری کا بھی۔ عدالت نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ آپ نے وزیر قانون کو تحریری حکم دیا ہے یا زبانی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط لکھنے کے 4 طریقے تجویز کردیے۔ بعدازاں عدالت نے سپریم کورٹ نے حکومت کو 25 ستمبر تک خط کا ڈرافٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں