پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 22واں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ نہایت شاندار طریقے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے گکھڑ خاندانوں نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔
ہال شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور تقریب اپنے شان و وقار میں گزشتہ تمام تقریبات سے بڑھ کر ثابت ہوئی۔تقریب میں گکھڑ فیڈریشن نے تعلیم کی شمع کو فروغ دینے کے لیے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس گکھڑ طلبہ و طالبات میں تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو نقد انعامات، خصوصی ایوارڈز اور یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا، تاکہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور علمی سفر کو مزید تقویت ملے۔اس سال کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ ”قیگوہر ایوارڈ“ قومی و ملی خدمات کے اعتراف میں جنرل زمان کیانی کو پیش کیا گیا، جنہیں حاضرین نے کھڑے ہو کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں شامل تھے: جنرل مسعود الرحمان کیانی، جنرل ظہیر کیانی، چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان‘ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ‘ ڈاکٹر عبدالغفور لون و دیگر معزز مہمان اور گکھڑ برادری کے سرکردہ افراد نے بھرپور شرکت کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں بھرپور شرکت کی، جن میں خصوصاً یہ نام شامل تھے
ڈاکٹر سلمیٰ کیانی،مسز صدف ظفر،مسز سبرینہ جاوید،ڈاکٹر نغمانہ کیانی ان معزز خواتین سمیت دیگر خواتین کی شرکت نے تقریب کے وقار میں خوب اضافہ کیا۔اس خاص موقع پر پاکستان گکھر فیڈریشن کی جانب سے آرٹ گیلری میں گکھڑوں کی تاریخ، ثقافت، شجاعت اور ورثے سے متعلق خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ یہ نمائش تقریب کا بہت اہم اور معلوماتی حصہ ثابت ہوئی۔تقریب کے انتظامات بے حد شاندار رہے۔
چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل (ر) طارق کمال کیانی اور چیف آرگنائزر کیپٹن فائز کیانی نے شرکاء اور مہمانانِ گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔جبکہ چیف آرگنائزر کیپٹن فائزاخترکیانی نے ایوارڈ کے اغراض و مقاصد اور آئندہ پلاننگ پر روشنی ڈالی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پاکستان گکھر فیڈریشن تسلیم اختر کیانی نے انتظامی امور نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔22واں گکھر ٹیلنٹ ایوارڈ نہ صرف تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف تھا، بلکہ گکھڑ قوم کے اتحاد، مضبوط روایت، ثقافتی ورثے اور باہمی محبت کا بھی ایک عظیم مظہر ثابت ہوا۔ نوجوانوں کا جوش، خواتین کی بھرپور شرکت اور پاکستان و آزاد کشمیر بھر سے آئی ہوئی برادری کی شمولیت نے اسے گکھر تاریخ کی یادگار ترین تقریبات میں شامل کر دیا۔
پاکستان اور کشمیر بھر کی گکھڑ برادری سمیت معزز مہمانانِ گرامی نے عظیم الشان 22ویں گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کے شاندار انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء نے اسے گکھڑ قوم کی تعلیمی ترقی، ثقافتی استحکام اور اتحاد کا قابلِ فخر مظہر قرار دیتے ہوئے پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی کاوشوں کو بے حد خراج تحسین پیش کیا۔
ارسلان کیانی