209

منشیات فروش میاں بیوی گرفتار‘20کلو افیم برآمد

چک بیلی خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ) چونترہ پولیس نے کاروائی کرکے پنجاب بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے جوڑے کو 20کلو منشیات سمیت گرفتار کر لیا پولیس کو اطلاع ملی

کہ اویس اصغر درانی ولد محمد اصغر سکنہ غوری ٹاؤن فیز5اسلام آباد اور قراۃالعین دختر شاہد محمود سکنہ محلہ اسلام پورہ لالکڑتی راولپنڈی 26نمبرچونگی سے لاہور کے لئے منشیات لے کر جا رہے ہیں اطلاع پا کر سب انسپکٹر فرخ صغیر بھٹی ، ہیڈ کانسٹیبل عثمان حیدر، کانسٹیبل شمیم انجم اور لیڈی کانسٹیبل رخسانہ بی بی پر مشتمل پولیس پارٹی نے چکری روڈ پر انٹر چینج داخلے سے پہلے ہی انھیں روک لیا جہاں ملزم اویس اصغر سے13ہزار2گرام چرس جبکہ ملزمہ قراۃالعین سے5ہزار25گرام افیم برآمد کر لی ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آپس میں میاں بیوی ہیں اور 26نمبرچونگی راولپنڈی سے لاہور تک مختلف جگہوں پر منشیات سپلائی کا کام کرتے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں