20واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد

پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیر اہتمام 20واں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ 2023 آج راولپنڈی آرٹس کونسل شمس آباد مری روڈ راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں منقعد ہوا۔گکھڑ قبیلہ سے خواتین وحضرات اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔نمایاں شخصیات میں جنرل مسعودالرحمان کیانی،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی، بریگیڈئیر سلطان شیر افگن کیانی،چیئرمین ضلع کونسل میرپور نوید گوگا کے علاوہ پاکستان آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے گکھڑ قبیلہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے صدر راجہ عمران ظہور کیانی اور سرپرست اعلی راجہ پرویز اختر کیانی کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ تقریب میں شریک ہوا۔ گکھڑ فیڈریشن چکوال کے سرپرست ڈاکٹر عابد کیانی اور گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر سے کثیر تعداد میں گکھڑ قبیلے کے مرد،خواتین، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تمام مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز 11بجے دن تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظہ قراۃ العین نے حاصل کی جبکہ اسامہ ظہور اور مشہور نعت خواں سیفی برادران نے سماں باندھ دیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی طرف سے کامیاب ٹیلنٹ ایوارڈ کے انعقاد پر تمام انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔اس ٹیلنٹ ایوارڈکی خاص بات یہ ہے کہ اس دفعہ پورا پروگرام ملٹی میڈیا کے ذریعے ناظرین کو دکھایا گیا۔ رجسٹریشن کمیٹی کی تیار کردہ میرٹ لسٹ کے مطابق میٹرک،انٹرمیڈیٹ،گریجویشن اول دوم سوم آنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات،شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ جبکہ راجہ اللہ داد خان میموریل سکالرشپ برائے میٹرک ایک لاکھ روپیہ بذریعہ راجہ چنگیز سلطان آف شکر پڑیاں، کیپٹن راجہ علی گوہر خان میموریل سکالر شپ برائے انٹر میڈیٹ بذریعہ بریگیڈیئر سلطان شیر افگن کیانی ستارہ جرات مبلغ ایک لاکھ روپیہ دیا گیا۔ مولوی عبدالغنی میموریل میڈیکل ایجوکیشن اسکالرشپ مبلغ ایک لاکھ روپے بذریعہ جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی دیے گئے۔

ملک کے مشہور و معروف تاریخ دان اور جرنلسٹ سجاد اظہر کو راول راج مشہور زمانہ کتاب کی تصنیف پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس بار مشہور گکھڑ شخصیات کو گکھڑ سلاطین کے نام سے ان کی قومی و بین الاقوامی خدمات پر خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔راجہ مہتاب خان چیف ایڈیٹر اوصاف/ اے بی این کو راجہ نادر خان شہید ایوارڈ، بین الاقوامی شہرت یافتہ ہارٹ اسپیشلسٹ جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی کو سلطان مقرب خان ایوارڈ اور ائیر مارشل راجہ شاہد حامد(مرحوم) ستارہ امتیاز ملٹری کو کیگو ہر ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے ہارون حامد نے وصول کیا۔ آج کی اس تقریب میں آئیندہ کیلئے مختلف مزید سکالرشپس کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق جنرل حمید اصغر کیانی میموریل انجینئرنگ ایجوکیشن ایوارڈ مبلغ ایک لاکھ روپے ہر سال ان کے بیٹے کرنل عرفان حمید کیانی کی طرف سے دیا جائے گا۔امجد کیانی ایڈووکیٹ پنڈ بالا (گوجرخان) کی طرف سے ٹیلنٹ ایوارڈ کے موقع پر کسی بھی گکھڑ حافظ/حافظہ کو ایک لاکھ روپیہ سکالرشپ دی جائے گی۔ کرنل آصف کیانی آف ڈھوک راجگان سوہاوہ کی طرف سے ہرسال ایک لاکھ روپے ایجوکیشن ایوارڈ دیا جائے گا جس کے طریقہ کار کی تفصیل پاکستان گکھڑ فیڈریشن طے کرے گی۔

مشہور مفکر اور تاریخ کیانیاں کے مصنف راجہ پرویز اختر کیانی آف بڑل کے مطابق ٹیلنٹ ایوارڈ کے موقع پر ہر سال گکھڑ تاریخ پر ریسرچ کرنے والے کسی بھی گکھڑ کو بطور انعام مبلغ پچاس ہزار روپے دیے جائینگے۔تقریب کے دوران جن مقررین نے خطاب کیا ان میں نمایاں طور پر جنرل ڈاکٹر مسعودالرحمان کیانی،راجہ طارق کیانی سابق ایم پی اے، مشہور جرنلسٹ سجاد اظہر، سابق سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی، راجہ ہارون حامد،چیئرمین ضلع کونسل میرپور نوید گوگا، راجہ پرویز اختر کیانی،چکوال گکھڑ فیڈریشن کے سرپرست ڈاکٹر عابد کیانی، جہلم سے راجہ محمود کیانی،گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم ویلی کے صدر محمد عمران کیانی،گکھڑ فیڈریشن کے سرپرست کرنل عتیق الزماں کیانی،مایہ ناز میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارم شاکر کیانی،سابق مئیر لوٹن (برطانیہ) وحید اکبر کیانی، اوور سیز کوآرڈینیٹر شکیل حیدر کیانی،وائس چیئرمین گکھڑ فیڈریشن محمد تاج کیانی،چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی اور چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل راجہ محمد طارق کمال نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انعامات لینے والوں کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران راجہ خالد محمود کیانی،محمد منیر راجہ، کرنل راجہ کاشف سلطان،محمد تاج کیانی،جاوید حسین کیانی،شاہد محمود کیانی،محمد عمر افضل کیانی،زبیر کامران کیانی،راجہ شکیل حیدر کیانی،کیپٹن فائز اختر کیانی اور راجہ تسلیم احمد کیانی کو بھرپور محنت کے ساتھ پروگرام کو تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائص سیکرٹری جنرل پاکستان گکھڑ فیڈریشن راجہ تسلیم احمد کیانی نے ادا کیے۔ تقریب میں گکھڑ مخیر حضرات نے مجموعی طور پر تین لاکھ روپیہ سے زائد مالی معاونت بھی کی۔تمام حاضرین نے کامیاب تاریخی ٹیلنٹ ایوارڈ منعقد کرنے اور خصوصی طور پر ملٹی میڈیا کے زریعے پروگرام میں جدت پیدا کرنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں