18 بھارتی جہاز آبنائے ہرمز میں محصور

(پنڈی پوسٹ نیوز)بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی وزارتِ جہاز رانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید 2 بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے، 1 جہاز ممبئی اور دوسرا نیو منگلورو بندرگاہ پر لنگر اندار ہو گا۔