مری(اویس الحق سے)ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول کا جلوس یونین کونسل پھگواڑی کے گاؤں دارہ نمب رومال سے شروع ہو کر بریتی جا کر اختتام پذیر ہوگا۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماہ ربیع الاول کا مہینہ نہایت ہی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام سے نبی پاکؐ کی ولادت کی خوشی میں منایا جاتا ہے یہاں پر عاشقان مصطفیؐ کی طرف سے ماہ ربیع الاول میں ریلیاں جلسے جلوس اور میلاد مصطفیؐ کی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ایسے میں عاشقان رسول ؐ ایک دوسرے کو گلے مل کر جشن عید میلادالنبیؐ کی مبارک دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔
پندرہ سو سالہ جشن آمد روح کونین کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی یونین کونسل پھگواڑی میں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ریلی زیر قیادت علامہ ظفر اللہ ہاشمی، توصیف عباسی، علامہ محمد ذاہد القادری لبیک یارسول اللہ اور مرحبا مرحبا کی صداوں کے ساتھ اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی بریتی کے مقام پر نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگی۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا متعدد جہگوں پر استقبال بھی کیا جائے گا۔میلاد مصطفیؐ ریلی میں مختلف جہگوں سے عاشقان مصطفیؐ قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے، سرکاردوعالمؐ سے محبت کا خوب اظہار کریں گے آخِر میں لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.