10ملزم گرفتار، 50لٹر شراب ،ساڑھے 3کلو چرس برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو حراست میں لے کر 50 لٹر شراب، اسلحہ اور ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر لی ۔ کارروائیاں تھانہ بنی، کلر سیداں، صادق آباد، کینٹ، ٹیکسلا ، گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں ۔ صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو850 گرام چرس برآمد کی، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو660گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔