100 روپے بڑھا کر 12 روپے کم کرنا  “یہ کیا ریلیف ہوا؟” پٹرول سستا کرنے پر شہریوں کا ردعمل

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستانی عوام نے پٹرول 12 روپے سستا کرنے پر درعمل دیتے ہوئے کہا “یہ کیا ریلیف ہوا؟

وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عوام نے اپنے ردعمل میں مزید ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہریوں نے حکومت کے اس اقدام پر ملے جلے  زیادہ تر نے مایوس کن ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب قیمتیں بڑھانی ہوتی ہیں تو 100 سے 150 روپے تک کا یکمشت اضافہ کر دیا جاتا ہے، لیکن کمی کے وقت محض 12 روپے کم کرنا مذاق کے مترادف ہے۔

عوام کی جانب سے کہا گیا کہ 12 روپے کی معمولی کمی سے روزمرہ کی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے تناسب سے عوام کو حقیقی اور بڑا ریلیف دیا جائے۔

ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “یہ کیا ریلیف ہوا؟ سو روپے بڑھا کر بارہ روپے کم کرنے سے عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔”

عوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم اتنی کمی ہونی چاہیے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے گراف کو نیچے لا سکے۔