راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق مندرہ پولیس کو متاثرہ بچے کے دادا نے درخواست دی کہ ملزم عنصر نے اس کے 10سالہ پوتے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،مندرہ پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عنصر کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہے۔
118