مری(اویس الحق سے) ڈی پی او مری کی جانب سے پولیس ترجمان کے مطابق مری میں یوم آزاری کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا تا کہ یہاں ہلڑ بازی سے بچنے کیلئے صرف فیملیوں کو داخلے کی اجازت تھی۔ایسے میں جی پی او چوک اور مال روڈ پر ہلڑ بازی کرنے والے اوباش افرد کی گرفتار ی اور یوم آزادی ے موقع پر فیملیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور امن عامہ میں خلل ڈالنے اور سڑک بلاک کرنے موسیقی اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے تحت جی پی او چوک اور مال روڈ پر قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو گرفتار کر کے تھانہ مری منتقل کیا گیا۔
ڈی،پی،او کے حکم پر مری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کر کے میوزک لگانے والے عناصر کو بھی گرفتار کرکے تھانہ مری منتقل کر دیا۔
ڈی،پی او ضلع مری کے مطابق ایسے عناصر فیملیوں کو ہراساں کرنے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس 13 اور 14 اگست کی رات ڈی پی او مری نے پولیس کی بھاری نفری مال روڈ جی پی او چوک تعینات کر رکھی تھی تاکہ حالات کسی بھی خراب صورتحال میں حالات کو کنٹرول کیا جا سکے۔
13 اور 14 اگست کی درمیانی شب مال روڈ پر لاتعداد نوجوان سیاحوں کو گرفتار کیئے جانے کے بعد لا تعداد خواتین اور معمر افراد اپنے گرفتار بچوں کی رہائی کیلئے انتہائی پریشانی کے عالم میں سڑکوں پر نم ناک آنکھوں کے ساتھ دھکے کھاتے نظر آئے۔