253

یومِ تشکر: گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی پُر جوش تقریب

کلر سیداں (یاسر ملک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فوج اور فضائیہ کی جانب سے قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر گورنمنٹ ہائی اسکول کلر سیداں میں “یومِ تشکر” کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔رئیسِ مدرسہ محمد خالد عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے طلباء کو وطن سے محبت، اتحاد اور قربانی کا درس بھی دیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں