یوسی پوٹھہ کے مکین آئے روز تیزی سے بڑھتی ہوئی چوری اور مختلف جرائم کی وارداتوں سے تنگ آچکے ہیں جبکہ خواتین معصوم بچے اور بزرگ ڈر کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہو گئے۔

مری(اویس الحق سے) یوسی پوٹھہ کے مکین آئے روز تیزی سے بڑھتی ہوئی چوری اور مختلف جرائم کی وارداتوں سے تنگ آچکے ہیں۔چوروں اور جرائم پیشہ افراد نے اہل علاقہ کاجینا مشکل کر دیا۔خواتین معصوم بچے اور بزرگ ڈر کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہو گئے۔علیوٹ کی ڈھوک جبرہ اور گردونواح میں کامران مسعود،عبدالقادر ،الیاس اور کئی علاقہ مکینوں کے ساتھ نقب زنی کے ارادے سے چور گھروں میں داخلے کی ناکام کوشش کرتے رھے۔مکینوں کے جاگنے اور شور مچانے پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے،جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء دیکھی جا رہی ہے۔اہل علاقہ نے اس موقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے نمائندوں، خصوصاً ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ پولیس کی نفری اور گشت بڑھا کر ان نامعلوم جرائم پیشہ افراد اور چوروں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔علاقے میں امن کی فضاء کو دوبارہ سے یقینی بناتے ہوئے،بازاروں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں