یوسی نمبل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کروڑوں روپے کی کرپشن جس کے بعد وفاقی محتسب کی طرف سے ترقیاتی کاموں پر کروڑوں کی کرپشن پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)مری کی یونین کونسل نمبل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کروڑوں روپے کی کرپشن پر اہل علاقہ میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ نے اہل علاقہ کے لیے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یوسی نمبل میں 14 کروڑ کا فنڈ جاری کیا تھا.اہل علاقہ کی جانب سے ٹھیکے میں بڑے پیمانے پر کرپشن پر وفاقی محتسب کو درخواست بھی دی گئی جس کے بعد وفاقی محتسب کی طرف سے یو،سی نمبل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کروڑوں روپے کی کرپشن پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹھیکیدار اور اس کے سہولتکاروں نے درخواست گزار بشارت و دیگر کو کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔بشارت یو سی نمبل کا نمبل رہائشی اور مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے۔ بشارت عباسی نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہوے وزیراعلی پنجاب اور ڈی،جی، اینٹی کرپشن کو اپیل کی ہے کہ یو،سی نمبل میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرنے والے ٹھیکیدار اور اس کے سہولتکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اس سے ٹھیکہ واپس لے کر کسی اچھے اور ایماندار شخص کو دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں