گھوڑا گلی لنک روڈ سوزوکی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری دو افراد شدید زحمی

مری(اویس الحق سے)گھوڑا گلی لنک روڈ بشیر موڑ کے مقام پر سوزوکی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122کو کال موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کر دیا جنہوں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کے نام عطیہ ولد نعیم اور ضیافت محمود ولد محمد گلزار بتائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں