اسلام آباد(اویس الحق سے)پاک فوج ہمیں تحفظ دے اور کچے کے ان ڈاکوؤں اور دیگر قومی شاہراہوں پر ڈکیتوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیکر پاکستان کی ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرے ان خیالات کا اظہار
کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سفیر شاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کیا۔
دونوں عہدیداروں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے،ٹرک،مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں اس لئے پاک افواج ہماری بھرپور مدد کرے۔