73

گوشت اور بیسن کے کباب

اجزا:گوشت دو کلو، گھی ایک کلو، لونگ، الائچی، دارچینی‘زیرہ، زعفران 10،10 گرام، پیاز 250 گرام، دہی 100 گرام، خشخاش ایک چائے کا چمچ، چنے کابیسن 50 گرام، مرچ سیاہ وسرخ ایک چائے کا چمچ، میدہ 100 گرام، نمک حسب ضرورت۔
ترکیب: پہلے مصالحہ میں گوشت کی یخنی تیار کیجیے۔ اس یخنی کو اتنا ادھ کچاّرکھیے کہ بعد میں اس میں دال ڈال کر گلائی جا سکے اس کے بعد گوشت چھان کر گھی میں اچھی طرح بگھاریئے۔ پھر چنے کی دال اس یخنی میں ڈال کر جوش دیجیے۔ اس کے بعد دال میں میدہ ڈال کر خوب پیسئے۔ پھر آدھی پیاز خوب باریک کتریئے اور گھی میں تلی ہوئی آدھی پیاز مع دہی وغیرہ کے اس پسی ہوئی دال میں ملا دیجیے اور گھی ڈال کر تلیے۔
٭……فاریہ ظہور……٭

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں