گورنمنٹ بواٸز ہاٸ سکول چک بیلی خان کی کبڈی ٹیم راولپنڈی ڈویژن کی چیمپئن بن گٸ

گورنمنٹ بواٸز ہاٸ سکول چک بیلی خان کے پرنسپل قاضی خالد محمود نے سکول کی کبڈی ٹیم کے ڈویژنل چیمپٸین بننے کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بواٸز ہاٸ سکول چک بیلی خان جہاں کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ تدریسی سرگرمیوں میں بھی صف اول میں ہی رہتا ہے

تقریب کے شرکا نے سکول کے راولپنڈی ڈویژن کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنےکو بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے کبڈی ٹیم نے فاٸنل میچ میں ہاٸ سکول بھگوال ضلع چکوال کی ٹیم کو نمایاں پواٸنٹس سے شکست دی تھی تقریب میں ضلع راولپنڈی کے نمایاں سکولوں کے اساتذہ، نامور صحافیوں ،سکول سے وابستہ پرانے کھلاڑیوں،

اور اسی سکول سے پڑھ کر مخلف شعبہ ھاۓ زندگی میں خدمات سرانجام دینے والے مہمانوں نے شرکت کی اپنےخیالات کا اظہار کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے چک بیلی خان کے ایک اور بواٸز ایلمنٹری سکول کی جانب سے ہاٸ سکول کی جیتنے والی ٹیم کو تحاٸف بھی پیش کیے گۓ تقریب کی نظامت اسکالر ٹیچر سجاد حسین ملک نے کی دونوں کوچز فیاض احمد بھٹی اور عامر محمود کی کارکردگی کو مہمانوں کی جانب سے سراہا گیا