115

گوجر خان کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )پولیس خدمت مرکز گوجرخان میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار، محمد صغیر کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری مجرم نکلا، اشتہاری مجرم فون پر دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں سال2022 سے میاں چنوں پولیس کو مطلوب تھا،راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرم کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ گوجرخان منتقل کر دیااشتہاری مجرم کو قانونی پراسس مکمل کرنے کے بعد میاں چنوں پولیس کے حوالے کیا گیا،سی پی او سیدخالد ہمدانی کی خدمت مرکز گوجرخان کے اہلکاروں کو شاباش،اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں