106

گوجرخان ‘یونیورسٹی کا قیام شرمندہ تعبیر ہو گا؟

گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے فوری قیام کے لئے بڑی بلڈنگ کے حصول میں ایچ ای سی ناکام، گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے قیام و مارچ میں کلاسز کے اجراء کے دبنگ اعلان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک سیاسی شخصیات و مقامی باسیوں کی طرف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو سٹی و قومی شاہراہ پر قد آور بورڈ پر مبارکباد کے پینا فلیکس لگوا دیئے گئے، یونیورسٹی بلڈنگ کی تعمیر و تکمیل میں تین سال کا عرصہ درکار ہے جو موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال کے سبب بڑھ بھی سکتا ہے سپیکر قومی اسمبلی کی خواہش پر مارچ 2023میں کلاسز کے اجراء کے لئے کرایہ پر بلڈنگ لیکر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں جاری ہیں ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ مندرہ پر قائم این ایل سی کی عمارت کو کرایہ پر حاصل کرنے لئے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے لیٹر ادارہ کے سربراہ کو ارسال کیا گیا انھوں نے محکمانہ معاملات کے سبب اسے کرایہ پر دینے سے معذرت کی مطلوبہ بلڈنگ بروقت کرایہ پر نہ مل سکنے پر رواں ماہ میں کلاسز کا اجراء ممکن نہیں ہو سکے گا اس سلسلے میں ٹیمیں قومی شاہراہ وسیع پارکنگ رکھنے والی بڑی بلڈنگ کے حصول کے لئے سروے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ملک میں بڑھتی مہنگائی و پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کے سبب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ووٹ بینک پر بھی کاری ضرب لگی ہے گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے بروقت قیام کے سبب قومی الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کو یوتھ کے ووٹ کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا بلڈنگ کے عدم حصول و اعلان کردہ شیڈول کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں کلاسز کے اجراء ممکن نہ ہو سکنے پر انکے ووٹ بینک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام کے تواتر سے اعلانات و جہازی سائز سائن بورڈز پر مبارکباد دینے کے سبب خطہ پوٹھوہار و گوجر خان میں یہ یونیورسٹی کے قیام پر بحث کا سلسلہ جاری ہے کیمپس کے قیام کے لئے تاحال کرایہ پر بلڈنگ کی عدم دستیابی پر سیاسی سماجی ادبی حلقوں سے منسلک شخصیات نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے ہوم ورک مکمل کئے بغیر ایک بار پھر عجلت میں گوجر خان میں مارچ 2023میں یونیورسٹی کیمپس میں کلاسز کے شروع ہونا کا اعلان کیا جو کہ انکے ووٹ بینک کو ٹھیس بھی پہنچا سکتا ہے کالجز کی طالبات نے گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کو مفید قرار دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ریاست کا اہم منصب ہے اگر اب بھی یونیورسٹی کے قیام کی کوشش رائیگاں گئی تو پھر آنے والے پانچ دس سالوں میں یہ ممکن نہیں رہے گا انھیں اپنی ٹیم کو متحرک کرنا چاہتے تاکہ کلاسز کا اجراء شروع ہو سکے۔پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے لئے جی ٹی روڈ کلیام اعوان پر بارانی یونیورسٹی کا کیمپس اور اس میں بنی نئی بلڈنگ کو منتخب کرنے کا فیصلہ مفید رہے گا ذرائع کے مطابق جنرل مشرف کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کمپنی نے یہاں کنٹرول فام ہاؤس بنایا تھا کمپنی مالک نے پروجیکٹ کو ختم کرنے پر تمام رقبہ بمعہ فام ہاؤس بارانی یونیورسٹی کو تحفہ دے دیا تھا اس میں وسیع کمرے دیگرتمام تدریسی سہولیات طلبہ طالبات کے لئے میسر ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں