گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اہلِ علاقہ نے اے ایس پی گوجرخان کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی۔گوجرخان اہلِ علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ مشتاق نامی شخص علاقے میں فحاشی کا اڈا چلا رہا ہے جس سے نہ صرف مقامی ماحول خراب ہو رہا ہے بلکہ نوجوان نسل بھی بُری سرگرمیوں کی طرف مائل ہو رہی ہے۔
اہلِ علاقہ نے اپنے دستخط اور شناختی کارڈ نمبروں کے ساتھ ایک تحریری درخواست اے ایس پی گوجرخان کے دفتر میں جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو یہ ناسور مزید پھیل سکتا ہے اور علاقے میں بگاڑ پیدا کرے گا۔ شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو سکون اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔