گاؤں کی زندگی میں تغیرات

ساجد محمود
پہلے پہل گاؤں کی زندگی بڑی سادہ تھی لوگ مٹی گارے اور پتھروں کے بنے کچے گھروں میں رہتے تھے طرزِ معاشرت میں سادگی رکھ رکھاؤ خلوص نیت اور ہمدردی کے اوصاف نمایاں تھے غمی خوشی سب کی سانجھی تھی لوگ کم آمدن میں خوش وخرم زندگی گزارتے تھے کام کاج اور مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے میں بڑی خوشی محسوس کرتے تھے جب کوئی مہمان گھر آتا تو چہروں

پر خوشی چھا جاتی تھی اپریل کا مہینہ موسم بہار کی نوید لے کر آتا ہے اس مہینے میں سکھ برادری اپنا مشہور بیساکھی کا تہوار مناتی ہے اس کے اختتام پر پنجاب میں گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے خطہ پوٹھوہار میں بھی گندم کی فصل کی کٹائی زوروشور سے جاری ہے ہر گھر کے بزرگ مرد عورتیں جوان فصل سمیٹنے میں مصروف ہیں اور بعض کسان فصل کی کٹائی کیلئے مزدوروں کا سہارا لیتے ہیں تاہم حالیہ بارش سے کسان خاصے پریشان ہیں موجودہ دور میں جدید آلات کی ایجاد سے کسان کو قبل از وقت موسم کا حال جاننے میں دقت پیش نہیں آتی پہلے دور میں گاؤں کے بزرگ ہوا کا رخ دیکھ کر موسم کی پیشنگوئی کرتے تھے جب فصل تیار ہو جاتی ہے تو کسان اپنی تیار فصل اور لہلہاتے کھیتوں کو دیکھ کر بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں پہلے پہل فصل کی کٹائی کے موقعہ پر بڑا جوش و خروش پایا جاتا تھا رشتہ دار اور دوست احباب ایک دوسرے کی مدد کو پہنچ جاتے تھے کٹائی میں وقفے کے دوران چائے بسکٹ رس وغیرہ سے انکی خاطر تواضع کی جاتی تھی کٹائی مکمل ہونے پر بھی انکے لیے خاص کھانوں کا اہتمام کیا جاتا تھا جس سے پیار محبت اور ہمدردی کے جذبات دیکھنے کو ملتے تھے اب تو مشینوں کے زریعے یہ سب کام سر انجام پاتے ہیں فصل کو ایک جگہ اگھٹا کرنے کی غرض سے بزرگ اور گھر کی عورتیں گندم کے گھٹے باندھ کر اپنے سر پر اٹھا کر لاتے تھے اور بزرگ اپنے ہاتھوں سے گندم کے بکھرے سٹوں کو سمیٹ لیتے تھے جس سے رزق میں بڑی برکت تھی تاہم اب ٹریکٹر ٹرالی کی سہولت میسر ہے فصل کی گہائی کے موقعہ پر بھی ایک جشن کا سماں ہوتا تھا فصل کی گہائی کے موقعہ پر بچے بھی اسکول کے ماسٹر صاحب سے چھٹی لے آتے تھے اور گھر کے چھوٹے موٹے کام کاج جیسے بڑوں کو پانی اور چائے فراہم کرنا اور دوکان سے سگریٹ وغیرہ لے آنا انکی ڈیوٹی میں شامل تھا ان کاموں کی تکمیل پر بزرگ بچوں کو شاباش بھی دیتے تھے فصل کی گہائی مکمل ہونے پر مہمانوں کی حلوے سے خاطر تواضع کی جاتی تھی اور برکت یعنی فصل ٹھکانے لگنے کی خوشی میں کسان ایک دوسرے کو مبارکباد دیا کرتے تھے موجودہ دور میں یہ سب کام جدید مشینری اور مزدورں نے اپنے ذمے لے لیے ہیں گو عصرِ حاضر میں انسان کو زندگی کی تمام آسائشیں میسر ہیں تاہم آج کا انسان زہنی سکون سچے اور ہمدرد رشتوں سے محروم ہے روپے پیسے کی ریل پیل ہے مگر پھر بھی تازہ ہوا خالص خوراک اور گھروں میں غموں کا بسیرا ہے صحت اور تندرستی کا نام ونشان نہیں جان لیوا بیماریوں نے آ گھیرا ہے خونی رشتوں کو دور اجنبیوں کو قریب لانے کا سلسلہ جاری ہے رشتوں کا تقدس پامال بڑوں بزرگوں کا لحاظ اور احترام کے جذبات ماند پڑ گئے ہیں پہلے دور میں لوگ غریب تھے مگر دل بادشاہ تھے سادہ خوراک تھی پھر بھی تندرست اور توانا تھے مہمانوں کی بڑی آو بھگت کرتے تھے دکھ درد بانٹتے روٹھ جانے والوں کی راہ تکتے تھے جسکی بنا پر غم ان سے دور بھاگتے تھے مٹی گارے کے بنے کچے گھروں میں رہتے تھے لیکن پھر بھی خوشیوں کا بسیرا تھا فرق صرف یہ ہے کہ پہلے لوگ رزق حلال کماتے تھے جس سے اولادیں فرنبردار تھیں دین سے سچا لگاو تھا جس سے گھروں میں برکت تھی نیتوں میں خلوص تھا جس سے رشتوں کا پاس تھا مگر آج کا انسان خود غرضی اور لالچ میں مبتلا ہے تمام ضروریات زندگی کی آسائشیں میسر ہونے کے باوجود دکھ بیماری اور پریشانی میں مبتلا ہے آج کا انسان زہنی سکون سے دور اور سچے ہمدرد رشتوں سے محروم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں