کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول چیکنگ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم شیریں گل کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مہم کے دوران مختلف کریانہ اسٹورز اور پھل و سبزی فروشوں کی چیکنگ کی گئی سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دوکانات کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی خاص کر رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.