کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کنڈاں قبرستان کے پاس رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا بدستور سرگرم، گزشتہ رات چیڑ کے درخت کی غیر قانونی کٹائی کے دوران درخت گرنے سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبل بھی ٹوٹ گئی، جس کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس علاقے میں عرصہ دراز سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ کہوٹہ محکمہ جنگلات سوشل میڈیا پر تو متحرک دکھائی دیتا ہے اور علاقائی خبریں بھی گردش میں رہتی ہیں، مگر عملی طور پر ٹمبر مافیا کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔
یہ سوال بھی زور پکڑ رہا ہے کہ آیا محکمہ جنگلات کی نااہلی ہے یا پس پردہ کوئی مبینہ سہولت کاری؟ شہریوں نے اہلیانِ علاقہ نے حکام سے فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔