کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے رمضان المبارک فٹسول ٹورنامنٹ 2026 کے حوالے سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی کی زیر نگرانی فٹ بال کا افتتاحی میچ سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ میں کھیلا گیا.اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ہمراہ بیڈمنٹن میچ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے سوینیئر پیش کی۔صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے اس لیے نوجوان نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا آئندہ بھی اس قسم کی تفریح سے بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا.
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.