کہوٹہ،کار کھائی میں جا گری،5یونیورسٹی طلبہ زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار گہری کھائی میں جا گری جس کےنتیجے میں یونیورسٹی کے پانچ طلبازخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کہوٹہ کے سیاحتی مقام Narar Waterfall پر افطاری کے بعد یونیورسٹی کے طلباء واپس جا رہے تھے کہ ایک خطرناک اترائی پر گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں جہلم ویلی کا حسنین مسعود، سرگودھا کا فطرت حسین، کراچی کا عبداللہ ، واہ کینٹ کا عمار اور محیط الرحمن ساکن سرگودھا زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نےزخمیوں کو نکالا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.